حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں: وزیرِ اعظم شہباز شریف
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیرِ اعظم شہباز شریف—فائل فوٹو
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپروائی قبول نہیں۔
وزیرِ اعظم کی زیرِ صدارت حج 2025ء کی تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس ہوا۔
اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حج 2025ء میں حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے، حج تیاریوں سے متعلق جامع بریفنگ تیار کر کے آیندہ چند روز میں پیش کی جائے۔
اسلام آباد نجی حج اسکیم کے تحت پرکشش حج پیکج لینے.
شہباز شریف نے معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ذمے داریوں اور دیگر انتظامات پر بریفنگ طلب کر لی۔
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو حج 2025ء سے متعلق تربیت کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
انہوں نے حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شہباز شریف
پڑھیں:
وزیراعظم کی نواز شریف سے ملاقات، پہلگام واقعہ کی صورتحال بارے آگاہ کیا
لاہور: وزیر اعظم شہباز شریف نے قائد مسلم لیگ ن میاں نواز شریف سے جاتی امراء میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں جبکہ شہباز شریف نے دوران گفتگو نوازشریف کو پہلگام واقعے کے بعد کی صورتحال سے آگاہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ بھارت نے جارحیت کی تو اینٹ کا جواب پتھر سے دیں گے، ملک کا مستقبل روشن ہے ہم جاگ رہے ہیں، پہلگام واقعہ پری پلان ڈرامہ ہے ، بھارت ماضی میں بھی اس طرح کے مختلف ڈرامے کرچکا ہے۔
آخر میں قائد مسلم لیگ ن نواز شریف نے کہا کہ پاکستان خطے میں امن کا خواہاں ہے، ہر طرح کی دہشت گردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔