کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے: صوبائی وزیر صحت سندھ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے۔
وزیرِ صحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ دنیا بھر میں اب کورونا کو فلو کی طرح ہی ٹریٹ کیا جاتا ہے،کراچی میں کورونا پھیلنے کی خبر غلط ہے۔
وزیرِ صحت سندھ نے بتایا کہ 100 افراد کے کورونا ٹیسٹ ہوئے، جن میں 7 میں کورونا مثبت آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ کورونا سے متاثرہ افراد میں فلو کی علامات بہت معمولی تھیں، کورونا میں مبتلا افراد کو ہلکی علامات کے سبب گھر بھیج دیا گیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ موسمی فلو اور انفلوئنزا میں مبتلا لوگوں کا احتیاطاً کورونا ٹیسٹ کروایا گیا تھا ،کورونا اب موسمی فلو کی طرح ہے اس سے گھبرانے کی قطعاً ضرورت نہیں
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: میں کورونا
پڑھیں:
کراچی سمیت سندھ کے کئی علاقوں میں شدید گرمی
کراچی:کراچی سمیت سندھ کے کئی دیہی اضلاع شدید گرمی اور تیز ہواؤں کی لپیٹ میں رہیں گے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق جاری ہیٹ ویو کے باعث آج بھی شہریوں کو انتہائی گرم موسم کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گرمی کی اس لہر کے دوران بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت معمول سے 4 سے 6 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔
کراچی میں بھی بدھ تک موسم گرم اور مرطوب رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے، اس دوران شہر میں تیز ہوائیں چل سکتی ہیں۔