Daily Pakistan:
2025-01-20@12:10:08 GMT

مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملک کے مزید 26 شہروں میں پاسپورٹ فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی سہولت شروع کردی گئی،ڈائریکٹوریٹ آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹس کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نوٹیفکیشن کا کہا گیا ہے کہ اب شہری 47 شہروں میں فاسٹ ٹریک کیٹیگری کے تحت پاسپورٹس بنوا سکیں گے، اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور اور کوئٹہ میں سہولت پہلے سے ہی میسر ہے۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اٹک، چکوال، سرگودھا، حافظ آباد، میانوالی اور بھکر میں بھی فاسٹ ٹریک کی سہولت میسر ہوگی، کوہاٹ، صوابی، سوات، ڈی آئی خان، بنوں، ہنگو، ایبٹ آباد اور ہری پور کو بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

فائیو جی سروسز کے آغاز کا شیڈول پارلیمنٹ میں پیش

اسی طرح مظفرآباد، میرپور، باغ، کوٹلی، راولا کوٹ میں بھی سائلین فاسٹ ٹریک کیٹیگری میں پاسپورٹ بنوا سکیں گے۔ 
 

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: فاسٹ ٹریک کی

پڑھیں:

کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم

لاہور:

عوام کی سہولت کے لیے لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق حکومت نے ملک بھر میں پاسپورٹ سروسز 24/7 فراہم کرنے کے فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کردیے۔

وفاقی وزیر داخلہ کی ہدایت پر لاہور کے تین میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاونٹرز قائم کیے گئے ہیں، نادرا میگا سینٹر شملہ پہاڑی، پیکو روڑ اور ساندہ میں شہری 24/7 پاسپورٹ سروسز حاصل کر سکیں گے۔

قبل ازیں کراچی میگا سینٹرز میں بھی 10 پاسپورٹ پراسیسنگ کاؤنٹرز قائم کیے گئے تھے۔

ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس مصطفی جمال قاضی نے کہا ہے کہ 24/7 پاسپورٹ سروسز کی فراہمی کا دائرہ کار ملک بھر میں بڑھایا جائے گا،  کراچی کے بعد لاہور میں بھی 24/7 کاؤنٹرز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے،  ملک بھر کے نادرا میگا سینٹرز میں پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم کرنے کا عمل تیزی سے جاری ہے۔

متعلقہ مضامین

  • فاسٹ ٹریک پاسپورٹ کی سہولت اب مزید 26 شہروں میں دستیاب
  • پاسپورٹ کیلئے فاسٹ ٹریک کیٹیگری کا دائرہ کار بڑھا دیا گیا
  • کراچی کے بعد لاہور کے نادرا میگا سینٹرز میں بھی پاسپورٹ کاؤنٹرز قائم
  • فاسٹ ٹریک کیٹیگری پاسپورٹ کی سہولت مزید 26 شہروں میں دستیاب
  • پاکستا ن پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اچھی خبر
  • بروقت پاسپورٹ کی فراہمی ،فاسٹ ٹریک کیٹگری کو ملک بھر میں بڑھا دیاگیا
  • اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
  • بنوقابل پروگرام کو مزید شہروں میں وسعت دے رہے ہیں،جاوید قصوری
  • اسلام آباد ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری