معیشت کے لیے اچھی خبر، صوبہ سندھ ، پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر دریافت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے معیشت کے لیے ایک اچھی خبر کا انکشاف کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ صوبہ سندھ اور پنجاب میں تیل و گیس کے نئے ذخائر کی دریافت ہوئے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے حاصل تیل وگیس ذخائرکی تفصیلات پاکستان اسٹاک ایکسچیبج کو ارسال کردیں۔
کمپنی کی جانب سے لکھے خط میں کہا گیا کہ حیدرآباد میں پساکھی آئل فیلڈ میں پہلی بار ملٹی فزیوکیمیکل اسٹیملیشن ٹیکنالوجی کااستعمال کیا گیا، پساکھی آئل فیلڈ میں جدید ٹیکنالوجی سے خام تیل کی پیداوار یومیہ375 بیرل سے بڑھ کر 520 بیرل ہوگئی، خام تیل کی پیداوار میں 145 یومیہ بیرل اضافہ ہوا۔
او جی ڈی سی ایل نے خط میں کہا کہ رحیم یار خان میں ماری ایسٹ فیلڈ سے پہلی بارگیس کے ذخائردریافت ہوئے،2 ایم ایم ایس سی ایف ڈی گیس 14.
ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
محکمہ انوائرمنٹ سیکٹر میں امریکی کمپنی سے معاہدہ، چودھری شافع کے دستخط
لاہور (کامرس رپورٹر) محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور انوائرمنٹ سیکٹر سے وابستہ امریکی کمپنی ایم 2 ڈی کے مابین باہمی تعاون کا معاہدہ طے پا گیا۔ صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین اور امریکہ کی سرمایہ کار کمپنی کے صدر فواد سرور نے معاہدے پر دستخط کئے۔ معاہدے کی رو موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے مل کر کام کیا جائے گا۔ امریکہ کی کمپنی پنجاب میں ماحولیات سے متعلقہ منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی اور ماحولیات سے متعلقہ منصوبوں کیلئے موثر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ماڈل بنایا جائے گا۔ پنجاب میں امریکی کمپنی ایم 2 ڈی کی سروسز کو فروغ دیا جائے گا۔ چوہدری شافع حسین نے کہا محکمہ صنعت و تجارت پنجاب اور امریکہ کے سرمایہ کار گروپ کے مابین تعاون کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں، باہمی تعاون کے معاہدے سے ماحولیاتی چیلنجز سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔