Jang News:
2025-01-20@11:27:27 GMT

شہدادپور: سڑک کنارے 3 بے ہوش لڑکے ملے

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

شہدادپور: سڑک کنارے 3 بے ہوش لڑکے ملے

--- فائل فوٹو 

شہداد پور میں پولیس کو سڑک کے قریب سے 3 زخمی لڑکے بے ہوش حالت میں ملے ہیں، تینوں لڑکے زخمی ہیں اور انہیں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پشاور: پولیس مقابلہ، 3 راہزن زخمی حالت میں گرفتار

پشاور کے علاقے کوتوالی میں ہوئےپولیس مقابلے میں 3 راہزن زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ان تینوں پر تشدد کیا گیا ہے یا یہ حادثے کا شکار ہوئے ہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہیں۔

اسپتال ذرائع کے مطابق تینوں زخمی بے ہوش لڑکوں کی حالت تشویش ناک ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

پڑھیں:

پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار

کراچی (اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں پولیس مقابلوں کے دوران زخمیوں سمیت 6 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ، موبائل فون ،موٹر سائیکل ، نقدی ، اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا گیا ۔ گلشن اقبال تھانے کی حدو د گلشن اقبال بلاک نیازی کباڑی والی گلی میں پولیس مقابلہ ہوا ۔ فائرنگ کے تبادلے کے بعد 2 ملزمان کو گرفتارکرلیا ، گرفتار ملزما ن کی شناخت 30سالہ محمد کاشف ولد ریاض حسین اور ستار کے ناموں سے ہوئی، جبکہ ان کا ایک ساتھی موقع سے رکشے میں فرار ہو نے میں کامیا ب ہو گیا، پولیس نے ملزمان کے قبضے سے ایک پستول اور موٹر سائیکل برآمد کر لیا۔ زخمی ملزم کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان نے نیپا پل کے قریب رکشہ ڈرائیور کو واردات کا نشانہ بنایا اور مزید تفتیش جاری ہے۔جبکہ سہراب گوٹھ تھانے کی حدود میں نیوکراچی لاسی گوٹھ بیت المکرم مسجد کے قریب پولیس نے واردات کے دوران فائرنگ کرکے شہری کو زخمی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔مسلح ملزمان نے واردات کے دوران مزاحمت پر شہری مدثر ولد اسلم خان کو فائرنگ کرکے زخمی کیا تھا۔ پولیس نے اطلاع ملتے ہی بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم 26سالہ سردار خان ولد حضرت شاہ کو زخمی حالت میں گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزم فرار ہوگیا۔

متعلقہ مضامین

  • کشمورمیں پولیس مقابلہ ،ایک ڈاکو ہلاک ،2 زخمی
  • پولیس سے مقابلوں میں زخمیوں سمیت 6ملزمان گرفتار
  • راولپنڈی؛ چھوٹے بھائی نے بڑے بھائی کو فائرنگ قتل کر دیا
  • میں سیف علی خان ہوں، جب رکشہ ڈرائیور کو معلوم ہوا کہ اس کا زخمی مسافر کون ہے
  • پولیس کی حراست میں گاڑی چوری کا ملزم پراسرار طور پر ہلاک
  • پشاور: پنجاب پولیس کی زیر حراست ریسکیور اہلکار کا بیٹا انتقال کرگیا
  • ریلوے پولیس میں بھرتی کے لیے دوڑ کے ٹیسٹ میں  75 فیصد لڑکے لڑکیاں فیل
  • ٹنڈوآدم: پولیس مقابلے میں ایک ملزم ہلاک، دوسرا زخمی
  • کراچی، کار اور وین میں ٹکر، ایک ہلاک، 18 زخمی