اسلام آباد (صباح نیوز) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان رواں سال جون تک پانڈا بانڈ جاری کرے گا۔ وزارت خزانہ کی جانب سے اتوار کو جاری اعلامیہ کے مطابق ان خیالات کا اظہار وفاقی وزیر خزانہ نے ہانگ کانگ کے ٹی وی بی نیوز کو انٹرویو کے دوران کیا۔اپنے انٹرویو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پانڈا بانڈز کے ذریعے چین کی کیپیٹل مارکیٹس میں شمولیت اختیار کرنا چاہتاہے اور اس کے ذریعے پاکستان چینی سرمایہ کاروں سے تقریبا 200 ملین امریکی ڈالر جمع کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان کی معیشت کو برآمدات پر مبنی ترقی کی طرف منتقل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہے تاکہ ادائیگیوں کے توازن میں پائیداری حاصل کی جائے۔انہوں نے چین پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے دوسرے مرحلے سی پیک (2.

0) کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سی پیک کا دوسرا مرحلہ مزید چینی کمپنیوں اور سرمایہ کاری کو راغب کرے گا ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ ہانگ کانگ کے ساتھ مالیاتی تعاون کو بڑھانے کے لیے پرعزم ہیں ۔انہوں نے ہانگ کانگ کو پاکستان میں تجارتی اور مالیاتی مواقع کا جائزہ لینے کے لیے وفود بھیجنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ ہانگ کانگ چینی اور پاکستانی کمپنیوں کے درمیان مشترکہ منصوبوں کے لیے ایک موزوں مقام ثابت ہو سکتا ہے۔

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان کھیل ہانگ کانگ کہا کہ

پڑھیں:

پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ

وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام شزہ فاطمہ نے لیڈرز ان اسلام آباد بزنس سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ قائم کیا جا رہا ہے تاکہ تمام اداروں کو درست اور فوری ڈیٹا تک رسائی میسر ہو سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر جیسے اہم اداروں کو ملک میں گاڑی یا زمین خریدنے والوں کا ڈیٹا دستیاب نہیں ہوتا، اسی خلا کو پُر کرنے کے لیے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کروایا جا رہا ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ موجودہ دور میں دنیا تیزی سے بدل رہی ہے، ماحول، معیشت اور سیاست غیر یقینی صورتحال سے گزر رہی ہے، اور ایسے وقت میں ٹیکنالوجی ہر شعبے کی بنیاد بن چکی ہے۔ زراعت، صحت، تعلیم، کامرس اور پیداوار سمیت ہر میدان میں ٹیکنالوجی انقلاب لا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: انٹرنیٹ کا ستیاناس کیوں کر دیا؟، ’یہ بات آئی ٹی منسٹر شزہ فاطمہ بھی نہیں جانتیں‘

انہوں نے کہا کہ روز مرہ گفتگو بھی اب ٹیکنالوجی پر منتقل ہو چکی ہے اور ہم ڈیجیٹل دنیا سے آگے بڑھ کر مصنوعی ذہانت اور کوانٹم کمپیوٹنگ کی طرف جا رہے ہیں۔ دنیا کے ساتھ ہم آہنگی نا کی تو ہم تنہا رہ جائیں گے، اسی لیے پاکستان نیشنل ڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن کے چیلنجنگ سفر پر گامزن ہے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 28 اور 29 اپریل کو ڈیجیٹل غیر ملکی سرمایہ کاری کی خصوصی سمٹ منعقد کی جا رہی ہے، جس میں سعودی عرب سمیت کئی ممالک کا تعاون حاصل ہے۔

شزہ فاطمہ نے کہا کہ پاکستان کی آئی ٹی مارکیٹ میں جو ایک ڈالر لگایا جاتا ہے وہ 49 ڈالر کا منافع واپس دیتا ہے، اور حکومت کا ہدف ہے کہ پاکستان 25 ارب ڈالر کی برآمدات حاصل کرے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پاکستان ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج شزہ فاطمہ وفاقی وزیر برائے آئی ٹی اینڈ ٹیلی کام

متعلقہ مضامین

  • پاکستان میں ’ڈیجیٹل ڈیٹا ایکسچینج‘ بنا رہے ہیں، وفاقی وزیر شزہ فاطمہ
  • فچ نے پاکستان کی کریڈٹ ریٹنگ بہتر کر دی‘ معیشت پر عالمی اعتماد  کا مظہر:وزیر اعظم ‘ وزیر خزانہ
  • فچ کا ملکی ریٹنگ کو بی مائنس کرنا ہماری پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے: وزیر خزانہ
  • عالمی اداروں کا پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے، وزیر خزانہ
  • وزیر خزانہ محمد اورنگزیب پاکستان پر 29فیصد ٹرمپ ٹیرف پر بات چیت کیلئے امریکہ جائیں گے
  • وزیر خزانہ کا فچ کی جانب سے پاکستان کی ریٹنگ اپ گریڈ کرنے کا خیر مقدم
  • انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن کے وفد کی وزیر خزانہ سے ملاقات، سرمایہ کاری میں دلچسپی 
  • حکومت کا مقصد پائیدار سرمایہ کاری پر مبنی، برآمدات کو فروغ دینے والی اقتصادی ترقی کو یقینی بنانا ہے؛ وزیر خزانہ 
  • وفاقی حکومت کا رواں سال گندم کی خریداری نہ کرنے کا فیصلہ
  • امریکی ٹیرف پر پریشان ، جواب کا ارادہ نہیں، وزیر خزانہ