پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں: شیر افضل مروت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کا کہنا تھا کہ پارٹی کا رشتہ نہ ہوتا تو کسی کی مجال نہیں کہ میرے خلاف باتیں کریں۔
پشاور میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما شیر افضل مروت نے کہا کہ ملک کی موجودہ صورتِ حال سے نکالنے کے لیے مذاکرات کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اگر میرے خلاف کوئی بات کرے گا تو جواب تو میں دوں گا۔
انہوں نے کہا کہ میاں صاحبان کے درمیان ملاقات سے حکومت کی سنجیدگی کا اشارہ ملتا ہے ،مذاکرات کی طرف پوری قوم کی نظر ہے۔
.
ذریعہ: Al Qamar Online
پڑھیں:
پی ٹی آئی نے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے ملک میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو پاکستان سمیت عالمی سطح پر اجاگر کرنے کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی۔
ایڈیشنل سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی فردوس شمیم نقوی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے۔
اس کے علاوہ کمیٹی میں رؤف حسن، ایڈووکیٹ سلمان ابو ذر نیازی، کنول شوزب، بریگیڈیئر مصدق عباسی، ایڈووکیٹ علی پال، ایڈووکیٹ نعیم حیدر پنجوتھا، عالیہ حمزہ، قاسم سوری، ذلفی بخاری، عاطف خان اور محمد سلمان شامل ہیں۔
واضح رہے کہ کچھ روز قبل بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اڈیالہ جیل میں گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا ہمیں ملک میں انصاف فراہم نہیں کیا جارہا ہے، اب ہمارے پاس کوئی آپشن نہیں، عالمی فورمز سے رجوع کریں گے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews اسد قیصر انسانی حقوق کمیٹی پاکستان تحریک انصاف پی ٹی آئی وی نیوز