سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے، لیاقت بلوچ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور:
نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ سیاسی قیادت اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔
لاہور میں زرعی ادویات کمپنی ڈیلرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کہ مذاکرات کامیابی کیلئے سیاسی قیادت قومی ترجیحات پر سنجیدہ ہو اور اسٹیبلشمنٹ کے دباؤ سے آزاد ہو کر مذاکرات کرے۔
لیاقت بلوچ نے کہا کہ کرپٹ مافیا سے نجات کیلئے عوام جماعت اسلامی کی جہدوجہد کا ساتھ دیں، حکومت زراعت اور کنسٹرکشن فیلڈ کو بیک وقت خراب کر رہی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ زراعت کنسٹرکشن ملک کی صنعت روزگار کی فراہمی کا بڑا ذریعہ ہے، پاسکو کے ادارے کو ختم نہ کیا جائے۔
Tagsپاکستان.
ذریعہ: Al Qamar Online
کلیدی لفظ: پاکستان پاکستان کھیل لیاقت بلوچ
پڑھیں:
سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں، سلمان اکرم راجا
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا ہے کہ کوئی چور دروازہ نہیں ڈھونڈ رہے، سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتے ہیں۔
گجرات میں پیپلز پارٹی رہنما قمر زمان کائرہ کے بیٹے کی دعوت ولیمہ میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سلمان اکرم راجا نے کہا کہ پارٹی کی سطح پر باضابطہ کوئی مذاکرات نہیں ہو رہے۔
انہوں نے کہا کہ اعظم سواتی انفرادی طور پر مذاکرات کر رہے ہیں، ہم انفرادی مذاکرات سے کسی کو نہیں روک رہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا کہ اعظم سواتی اپنی کوشش میں کامیاب ہوتے ہیں تو اس پر پارٹی بانی پی ٹی آئی سے اجازت لے گی۔
اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں آئین، جمہوریت کی بحالی سب کا مقصد ہے، پی ٹی آئی میں کوئی اختلاف نہیں۔
سلمان اکرم راجا نے کہا کہ کوئی چور درواز ہ نہیں ڈھونڈ رہے، ہر سیاسی جدوجہد کا مقصد مذاکرات ہی ہوتا ہے، بالآخر ٹیبل پر بیٹھ کر ہی معاملات حل ہوتے ہیں۔