Nai Baat:
2025-01-20@11:12:33 GMT

کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

کرن ویر مہرا نے بگ باس سیزن 18 کا ٹائٹل جیت لیا

ممبئی : بھارت کے معروف رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا اختتام اداکار کرن ویر مہرا کی جیت کے ساتھ ہوا۔ یہ شو ساڑھے تین ماہ سے جاری تھا اور آخرکار کرن ویر مہرا نے اپنے حریف ویوین ڈسینا کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

 

فائنل میں کرن ویر مہرا کے ساتھ ویوین ڈسینا، ایشا سنگھ، اویناش مشرا، چم دارنگ اور رجت دلال بھی شامل تھے۔ شو کے میزبان سلمان خان نے دونوں ٹاپ فائنلسٹ کرن ویر اور ویوین کو اسٹیج پر بلایا، اور آخرکار کرن ویر مہرا کی جیت کا اعلان کیا۔

 

کرن ویر مہرا کو انعام میں 50 لاکھ بھارتی روپے اور ایک چمچماتی ٹرافی دی گئی۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ کرن ویر مہرا نے گزشتہ سال خطروں کے کھلاڑی سیزن 14 کا ٹائٹل بھی جیتا تھا۔ بگ باس میں فاتح کا انتخاب عوام کے ووٹوں کی بنیاد پر کیا جاتا ہے، اور گزشتہ سیزن کا ٹائٹل کامیڈین منور فاروقی نے جیتا تھا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

کلیدی لفظ: کرن ویر مہرا

پڑھیں:

کیا بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کپتانی دی جانے والی ہے؟

بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو آئی پی ایل 2025 ایڈیشن کے لیے فرنچائز لکھنؤ سپر جائنٹس کا کپتان بنائے جانے کی تیاری کر لی گئی۔ نومبر 2024 میں ہونے والے آکشن میں رشبھ پنت 27 کروڑ بھارتی روپے میں فروخت ہو کر آئی پی ایل کی تاریخ کے مہنگے ترین کھلاڑی بنے تھے۔

اس سے قبل فرنچائز کے ابتدائی تین سیزن میں یہ ذمہ داری کے ایل راہول کے پاس تھی۔ ان  کے دور میں لکھنؤ نے پہلے دو سال پلے آفس میں جگہ بنائی، تاہم، فائنل میں نہ پہنچ سکی جبکہ گزشتہ سیزن میں ٹیم نے 7ویں نمبر پر اختتام کیا۔

رشبھ پنت کی یہ دوسری فرنچائز ہوگی جس کی وہ کپتانی کریں گے۔ وہ دہلی کیپیٹلز میں بھی کپتانی کی وجہ سے رکے ہوئے تھے۔

متعلقہ مضامین

  • ’خوشی ہے کہ میرا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے‘ بگ باس فاتح کرن ویر مہرا
  • بگ باس 18 کا تاج کرن ویر مہرا کے سر سج گیا
  • بگ باس 18 فائنل میں سلمان خان، اکشے اور عامر کا جلوہ، مداح  پرجوش
  • کیا بھارتی وکٹ کیپر رشبھ پنت کو کپتانی دی جانے والی ہے؟