سابق صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے دور میں سابق وزیراعظم نوازشریف کو بچانے کیلئے اس وقت کے امریکی صدر بل کلنٹن کے متحرک ہونے کا انکشاف سامنے آگیا۔ جیو نیوز کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور قومی کمیشن برائے انسانی ترقی کے سابق سربراہ ڈاکٹر نسیم اشرف نے اپنی کتاب رنگ سائیڈ میں لکھا ہے کہ سابق امریکی صدر بل کلنٹن نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے اس وقت کے چیف جسٹس آف پاکستان سے خفیہ ملاقات کی تھی حالاں کہ سٹیٹ ڈپارٹمنٹ نے بل کلنٹن کو دورہ پاکستان سے منع کر دیا تھا لیکن انہوں نے نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کیلئے دورہ پاکستان کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ جنرل پرویز مشرف کی جانب سے یقین دہانی کے بعد وہ چند گھنٹوں کے لیے پاکستان آئے، اس دوران امریکی صدر نے چیف جسٹس آف پاکستان سے بھی ایک خفیہ ملاقات کی تاکہ یہ یقین دہانی حاصل کی جا سکے کہ نواز شریف کو پھانسی نہیں دی جائے گی۔ ڈاکٹر نسیم اشرف لکھتے ہیں کہ صدر پرویز مشرف کی یقین دہانی کے باوجود انہوں نے صدارتی ظہرانے کے دوران پاکستان کے اس وقت کے چیف جسٹس ارشاد حسن خان سے ملاقات کی، دونوں کے درمیان یہ ملاقات پانچ منٹ تک جاری رہی، جس میں بل کلنٹن نے چیف جسٹس آف پاکستان سے پوچھا کہ نواز شریف کو پھانسی کی سزا تو نہیں ہوگی؟ اس پر جسٹس ارشاد حسن خان نے انہیں یقین دلایاکہ ایسا نہیں ہوگا۔انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ امریکہ میں مقیم پاکستانی جمہوریت کے داعی اور محب وطن پاکستانی ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں پاکستان کا ساتھ دیا اور یہی وجہ تھی کہ جب نواز شریف کو ہٹایا گیا تو پاکستانیوں نے ان کی بحالی کے لیے مظاہرے کیے اور اخبارات میں اشتہارات بھی دیئے، کانگرس اراکین سمیت امریکی صدر کو خط بھی لکھا جس کے نتیجے میں صدر کلنٹن نے پاکستان کا دوہ بھی کیا۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: بچانے کیلئے امریکی صدر پاکستان سے چیف جسٹس انہوں نے بل کلنٹن

پڑھیں:

مدرسہ عربیہ ریاض العلوم میں ختم بخاری شریف

حیدرآباد(اسٹاف رپورٹر) مدرسہ عربیہ ریاض العلوم حیدرآباد ڈیتھا اسٹیشن زرعی یونیورسٹی ٹنڈو جام روڈ پرتقریب ختم بخاری شریف و دستار فضیلت و تکمیل حفظ القرآن کی تقریب آج بروز پیر صبح10 بجے شروع ہوگی تقریب سے جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق سابق مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ صوبائی نائب امیر حافظ نصراللہ عزیز جماعت اسلامی حیدرآباد کے امیر حافظ طاہر مجید جمعیت طلبہ عربیہ پاکستان کے منتظم اعلی محمد افضل سندھ کے منتظم حافظ حذیفہ احمد خان و دیگر رہنما خطاب کریں گے ۔

متعلقہ مضامین

  • نواز شریف کو پھانسی سے بچانے کے لیے صدر کلنٹن کی چیف جسٹس سے واش روم میں ملاقات کا انکشاف
  • چیف جسٹس نے کلنٹن کو واش روم میں یقین دلایا
  • بل کلنٹن نے نوازشریف کو بچانے کیلئے چیف جسٹس سے خفیہ ملاقات کی: سابق پاکستانی عہدیدار کا اہم انکشاف
  • وزیراعظم کی جاتی امرا میں نوازشریف سے ملاقات پی ٹی آئی سے مذاکرات پر مشاورت
  • وزیراعظم کی ملاقات، مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھیں: نوازشریف
  • مدرسہ عربیہ ریاض العلوم میں ختم بخاری شریف
  • پی ٹی آئی سے مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی وزیراعظم کو ہدایت
  • مذاکرات میں ملکی مفاد سامنے رکھا جائے، نوازشریف کی شہباز شریف کو ہدایت
  • سکھر: میئر کی 90 دن میں چیزیں بہتر کرنے کی یقین دہانی