وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئےڈیووس روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب عالمی اقتصادی فورم 2025 کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لئے سوئس شہر ڈیووس روانہ ہو گئے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب 20 سے 24 جنوری تک جاری رہنے والے عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے دوران مختلف ممالک اور عالمی اداروں کے سیاسی، تجارتی و کاروباری راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیر خزانہ دورہ کے دوران مختلف نشستوں اور مذاکروں سے خطاب کے دوران ملک کے معاشی منظر نامے کو واضح کریں گے۔وہ فورم کے دوران ترقی پذیر معیشتوں پر عالمی قرضوں کے بڑھتے بوجھ کے موضوع پر ایک اعلیٰ سطحی مذاکرے میں بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ اپنی گفتگو میں مالیاتی پالیسیوں میں تبدیلی اور قرضوں میں پائیداری کے ذریعے مضبوط اور لچکدار معیشتوں کے قیام پر نقطہ نظر بیان کریں گے۔(جاری ہے)
وزیر خزانہ فورم کے دوران تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ میں نئی ٹیکنالوجیز بالخصوص اے آئی اور خودکاری کے انقلاب آفرین اثرات پر ایک اعلیٰ سطح کے مذاکرے میں بھی بطور پینلسٹ شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ ٹیکنالوجیز کے استعمال سے درست اور منافع بخش تجارت اور سرمایہ کاری کے حصول کے مختلف پہلوؤں پر خیالات کا اظہار کریں گے۔دورہ کے دوران وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب سعودی عرب، مصر اور قطر کےوزرا سے ملاقاتیں کریں گے۔فورم میں شرکت کے دوران وزیر خزانہ کی عالمی مالیاتی و کاروباری اداروں،پائیدار ترقی میں شریک عالمی تنظیموں اور سرمایہ کار اور کمرشل بنکوں بالخصوص مشرق وسطی کے سرمایہ کار بنکوں کے حکام سے بھی ملاقاتیں ہوں گی۔وزیر خزانہ دورہ کے دوران پاتھ فائنڈر گروپ کے زیر اہتمام’’ڈیجیٹل پاکستان‘‘ اور’’پاکستان میں سرمایہ کاری‘‘ کے موضوعات پر دو علیحدہ مذاکروں میں خصوصی طور پر شریک ہوں گے۔وزیر خزانہ محمد اورنگزیب دورہ کے دوران منتخب بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کو انٹرویوز بھی دیں گے۔ عالمی اقتصادی فورم کا 55 واں سالانہ اجلاس ’’سمارٹ ٹیکنالوجیز کے دور سے ہم آہنگ رہنے کے لئے تعاون‘‘ کے نعرے کے تحت منعقد ہو رہا ہے۔ عالمی اقتصادی فورم کے سالانہ اجلاس میں متعدد سربراہان مملکت اور حکومتوں، نجی شعبے اور سول سوسائٹی کے رہنما شریک ہو رہے ہیں۔ نجی شعبے کے ایک ہزار سے زائد اعلیٰ سطحی نمائندے، نوجوان رہنما، سول سوسائٹی اور تعلیمی اداروں کے نمائندے بھی فورم میں شریک ہوں گے۔ فورم میں حکومتوں اور بڑی بین الاقوامی تنظیموں اور اداروں کے درمیان مختلف اقتصادی اور ترقیاتی شعبوں میں شراکتوں اور بین الاقوامی تعاون پر مبنی حل پیش کئے جائیں گے۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عالمی اقتصادی فورم محمد اورنگزیب دورہ کے دوران گے وزیر خزانہ سالانہ اجلاس شریک ہوں گے میں شرکت کے فورم میں کریں گے
پڑھیں:
حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں. وزیرِاعظم
وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حج 2025 کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں۔ حجاج کرام کو ہر قسم کی معاونت و سہولت یقینی بنائی جائے۔ حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ایک جامع بریفنگ تیار کرکے آئندہ چند روز میں پیش کی جائے اور معاونینِ حج کے انتخاب کے طریقہ کار، ان کی ذمہ داریوں اور دیگر انتظامات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی جائے۔
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے حج 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں وفاقی وزرا احد خان چیمہ، چوہدری سالک حسین اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کو حج فنڈ پر پیشرفت سے بھی آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ اس پر کام حتمی مراحل میں ہے۔ گزشتہ برس کی طرح امسال بھی حجاج کرام کو سمز کی فراہمی پاکستان سے کی جائے گی اور حجاج کی معاونت کے لیے حج موبائل ایپلیکیشن بھی فعال ہے۔ اجلاس میں وزیرِ اعظم کو حج 2025 کی تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔
وزیرِاعظم نے کہا کہ حجاج کرام کو حج 2025 کے حوالے سے تربیت کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ حج ڈیوٹی پر اچھی شہرت کے قابل افسران تعینات کیے جائیں۔ حجاج کرام اللہ کے مہمان ہیں، حکومت کی جانب سے ان کی خدمت و معاونت میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں کروں گا۔
انہوں نے ہدایات دیں کہ حجاج کرام کی رہائش، سفری اور دیگر سہولیات کا خاص خیال رکھا جائے اور حجاج کرام کے لیے معاونین کے انتخاب کے طریقہ کار میں شفافیت اور میرٹ کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے۔