چنیوٹ: ایس ایچ او اور محرر کا آپس میں جھگڑا، مقدمہ درج
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
— فائل فوٹو
چنیوٹ کے تھانہ کوٹ وساوا کے ایس ایچ او اور محرر کا آپس میں جھگڑا ہو گیا۔
پولیس کے مطابق ایس ایچ او اور محرر نے ایک دوسرے کےخلاف رپورٹ درج کروا دی۔
چنیوٹ: ملازم نے کزن سے شادی نہ کرنے دینے پر خاتون کو قتل کر دیاچنیوٹ کے علاقے جامعہ آباد میں گھریلو ملازم نے تیز دھار آلے سے خاتون کو قتل کر دیا۔
محرر نے رپورٹ میں الزام عائد کیا ہے کہ ایس ایچ او منشیات فروشوں اور چوروں کو ریلیف فراہم کرتا ہے۔
دوسری جانب ایس ایچ او نے محرر پر یہ الزام عائد کیا ہے کہ محرر اختیارات کا ناجائز استعمال کرتا ہے اور حوالات میں بند ملزمان کی مدد کرتا ہے۔
ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او نے ایس پی انویسٹی گیشن کو انکوئری کا حکم دے دیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ایس ایچ او
پڑھیں:
اسلام آباد میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،ڈاکٹر طاہرہ صدیق
اسلام آباد میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے،ڈاکٹر طاہرہ صدیق WhatsAppFacebookTwitter 0 18 January, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (آئی پی ایس )ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی ڈاکٹر طاہرہ صدیق نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں معیاری خوراک کی فراہمی کا عزم کر رکھا ہے ، ڈپٹی ڈائریکٹر اسلام آباد فوڈ اتھارٹی کی ہدایت پر جاپان روڈ، جگیوٹ اور ترامری چوک میں کارروائیاں،25 میٹ شاپس کی چیکنگ، ناقص انتظامات پر 14کو 2لاکھ 7ہزار کے جرمانے عائد ،ایک من ناقص مضر صحت گوشت تلف کر دیا گیا،11میٹ شاپس کو مزید بہتری کے لیے اصلاحی نوٹس بھی جاری کیے گئے۔ناقص گوشت برآمد ہونے پر بھاری جرمانے عائد کیے گئے ۔
صفائی کے ناقص انتظامات حشرات کی بھرمار پائی گئی۔ سابقہ دی جانے والی ہدایات کی خلاف ورزی کی گئی ۔حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیاں پائی گئیں ۔ ناقص گوشت کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ثابت ہوتا ہے۔ صحت دشمن عناصر کو نکیل ڈالنے کے لیے تمام فوڈ پوائنٹس کی مسلسل چیکنگ کی جارہی ہے۔خوراک کی تیاری سے ترسیل تک تمام مراحل کو بین الاقوامی طرز کے مطابق لانے کے لیے اقدامات کر رہے ہیں۔