Jang News:
2025-01-20@10:33:55 GMT

آپریشنل وجوہات، 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

آپریشنل وجوہات، 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار

—فائل فوٹو

موسم کی خرابی اور آپریشنل وجوہات کے باعث مختلف ایئر پورٹس پر 10 ملکی و غیر ملکی پروازیں تاخیر کا شکار ہو گئیں۔

 فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے اسلام آباد کی پروازیں پی کے 300 اور 301  کی روانگی ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی۔

کراچی سے اسلام اباد کی پرواز پی اے 207 کی روانگی میں پونے دو گھنٹے تاخیر  ہوئی جبکہ کراچی سے لاہور کی پروازیں ای ایف ایل 846 اور پی اے401 میں 5 سے 7 گھنٹے تاخیر کا شکار رہی۔

موسم کی خرابی: ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ میں فلائٹ شیڈول متاثر

موسم کی خرابی کے باعث ملتان، فیصل آباد اور سیالکوٹ میں فلائٹ شیڈول متاثر ہو گیا۔

لاہور سے دبئی، جدہ، شارجہ، ریاض، استنبول کی پروازوں میں 1 سے ساڑھے 5 گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ سے پروازوں کی روانگی میں 1 سے ڈھائی گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئی ہے۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: گھنٹے تاخیر کا شکار کی پروازیں

پڑھیں:

آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) نے کراچی میں کارگو سے بھیجی جانے والی آٹا گوندھنے کی مشینوں سے 60 کلو چرس برآمد کرلی ۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق مختلف کارروائیوں میں 3 ملزمان کو گرفتار کرکے ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 123.576 کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔ ناتھا خان پل کراچی میں ریلوے کارگو سے پشاور بھیجی جانے والی آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد کر لی گئی۔ ایک اور کارروائی میں کراچی سے کورئیر آفس میں موجود اٹلی اور اسپین بھیجے جانے والے 2 پارسلز سے 320 گرام افیون برآمد ہوئی۔  

ترجمان نے مزید بتایا کہ لاہور میں ننکانہ صاحب کے قریب گھر پر چھاپے کے دوران 10.8 کلو افیون اور 22.8 کلو چرس برآمد کر کے  ملزم کو گرفتارکر لیا گیا۔ بلوچستان میں گوادر کے علاقے سے 28 کلو چرس  جبکہ ایم ون موٹر وے اسلام آباد پر ملزم کے قبضے سے  1.2 کلو چرس برآمد ہوئی۔

راولپنڈی میں اڈیالہ روڈ پر ملزم کے قبضے سے 316 گرام چرس برآمد کی گئی۔ کوئٹہ میں نجی کوریئر آفس سے لاہور بھیجے جانے والے پارسل سے 44 گرام چرس برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • آٹا گوندھنے کی مشینوں میں چھپائی گئی 60 کلو چرس برآمد
  • نیو گوادر انٹرنیشنل ائیر پورٹ آج سے آپریشنل ہوگا  
  • اسٹیو اسمتھ کی کہنی انجرڈ، سری لنکن ٹور کے لیے روانگی میں تاخیر
  • غزہ: جنگ بندی میں 3 گھنٹے کی تاخیر 19 شہادتوں پر منتج
  • نیو گوادر ایئر پورٹ کا آج افتتاح، پہلی پرواز کی آمد میں تاخیر
  • تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
  • غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر 3 گھنٹے تاخیر سے عملدرآمد شروع ، اسرائیل آخری لمحے تک باز نہ آیا
  • اسلام آباد میں بڑھتی ہوئی تجاوزات نے شہر کا حلیہ بگاڑ دیا
  • کراچی: کورونا اور انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ، شہری نزلہ، کھانسی اور بخار کا شکار