’خوشی ہے کہ میرا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے‘ بگ باس فاتح کرن ویر مہرا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
معروف بھارتی رئیلٹی شو بگ باس کے سیزن 18 کا ٹائٹل جیتنے والے ٹی وی اداکار کرن ویر مہرا نے حال ہی میں مرحوم سدھارتھ شکلا سے اپنا موازنہ کیے جانے پر بات کی ہے۔
کرن ویر مہرا نے اپنا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کرنے پر مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور ان کے ساتھ اپنی مختصر ملاقات کا ایک جذباتی واقعہ بھی شیئر کیا، جس میں انہوں نے مرحوم اداکار کی مہربان شخصیت کو اجاگر کیا۔
یہ بھی پڑھیں: شہناز گل نے کیا واقعی سدھارتھ کی موت سے فائدہ اٹھایا؟
میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی جیت پر کرن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا موازنہ سدھارتھ شکلا سے کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سدھارتھ شکلا ان کے دوست نہیں تھے لیکن وہ انہیں جانتے تھے ان کا دل بہت بڑا تھا۔
بگ باس کے فاتح نے ممبئی میں اپنے ابتدائی دنوں کا ایک خاص لمحہ یاد کیا جب سدھارتھ کی سخاوت نے ان پر گہرا اثر ڈالا۔ کرن کا کہنا تھا کہ وہ جب ممبئی میں نئے نئے آئے تھے تو سدھارتھ شکلا کے پاس ایک موٹر سائیکل تھی اور انہوں نے سدھارتھ سے پوچھا ’کیا میں آپ کی موٹرسائیکل کے ساتھ تصویر لے سکتا ہوں جس پر مرحوم نے مجھے چابی دی اور کہا کہ چلا بھی لو، ان کا دل بہت بڑا تھا‘۔ کرن نے مزید کہا، کاش وہ اپنی کامیبابی کا یہ لمحہ سدھارتھ شکلا کے ساتھ گزار پاتے۔
یہ بھی پڑھیں: بگ باس 18: سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے امیدوار کون؟
سدھارتھ شکلا جو بگ باس 13 کے فاتح رہے، شو کی تاریخ کے سب سے مشہور کنٹسٹنٹس میں شمار ہوتے ہیں۔ جنہوں نے جرات مندانہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور مداحوں پر گہرا اثر ڈالا۔ کرن کا سدھارتھ سے موازنہ ان کی بگ باس 18 کی سفر میں ان کی سچائی اور مضبوطی کی وجہ سے کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ ساڑھے 3 ماہ سے زائد جاری رہنے والا بگ باس 18اداکار کرن ویر مہرا کی جیت کے ساتھ اختتام پذیر ہوگیا۔ بگ باس 18 کے فائنل میں کرن ویر مہرا نے اپنے ساتھی ویوین ڈسینا کو شکست دی جبکہ رجت دلال نے اس مقابلے میں تیسری پوزیشن حاصل کی۔
یاد رہے کہ انڈین ٹیلی وژن کے نوجوان اداکار سدھارتھ شکلا کی 2 ستمبر 2021 کو دل کا دورہ پڑنے سے وفات ہو گئی تھی۔ سدھارتھ شکلا نے اپنے کیریئر کا آغاز ماڈلنگ سے کیا تھا۔ انہوں نے اداکاری کی دنیا میں ٹی وی شو ’بابل کا انگنا چھوٹے نہ‘ سے قدم رکھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’کیا حال ہے کیا دکھا رہے ہو‘، پرفارمنس کے دوران مزاحیہ فنکار کس کرب سے گزرتے ہیں؟
اس کے بعد انھیں ’پہنے پہنے‘، ’یہ اجنبی‘ اور ’تم سے محبت ہے‘ نامی ڈراموں میں بھی اداکاری کے مواقع ملے لیکن وہ مشہور ’بالیکا ودھو‘ سے ہوئے تھے۔ اس کے علاوہ وہ ریئلٹی شو جھلک دکھلا جا 6، ’فیئر فیکٹر: خطروں کے کھلاڑی‘ اور بگ باس 13 میں بھی نظر آئے۔
سنہ 2014 میں سدھارتھ شکلا نے کرن جوہر کی فلم ’ہمپٹی شرما کی دلہنیا‘ سے بالی وڈ میں قدم رکھا۔ انھیں اس فلم میں معاون اداکار کا کردار ملا۔ سدھارتھ شکلا بگ باس 13 کے فاتح تھے۔ سدھارتھ اور بگ باس میں ان کی ساتھی فنکار شہناز گل کی دوستی کے بہت چرچے رہے۔ دونوں کو کئی مشہور ویڈیوز میں ایک ساتھ دیکھا گیا۔ دونوں کی جوڑی کو پیار سے ’سدھناز‘ بھی کہا جاتا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بگ باس بگ باس سیزن 18 سدھارتھ شکلا سلمان خان کرن ویر مہرا.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: کرن ویر مہرا کرن ویر مہرا انہوں نے کے ساتھ سے کیا
پڑھیں:
جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا، مریم نواز
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز— فائل فوٹووزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ مجھے جیل میں ایک وقت کا کھانا دیا جاتا تھا، اچھی بات ہے میرا وزن کم ہوگیا۔
اوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میرے والد نے 45 سال ملک کی خدمت کی ہے، نواز شریف کو اقامہ پر نکالا گیا، مجھے اپنے والد کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی گئی۔
انہوں نے کہا کہ آج 190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ آیا، القادر ٹرسٹ کیس میں چوری ثابت ہوئی یہ پہلا وزیراعظم ہے جو چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا گیا، بانی پی ٹی آئی پہلے وزیراعظم ہیں جن کو کرپشن پر سزا سنائی گئی ہے۔
مریم نواز نے کہا کہ آج کے فیصلے کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تیزی دیکھی گئی، یہ شخص اسی اڈیالہ جیل میں قید ہے جس میں نوازشریف اور میں قید تھے۔
عمران خان نے سزا سننے کے بعد علیمہ خان سے کیا کہا؟بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی ایسی سزائیں دی گئیں جو ہائیکورٹ میں جا کر ختم ہوئیں۔
انہوں نے کہا کہ میرے سیل میں کیمرے لگائے گئے تھے، وقت ہمیشہ ایک جیسا نہیں رہتا، اس شخص کو جیل میں اچھا کھانا اور دیگرسہولتیں مل رہی ہیں ہمیں کوئی اعتراض نہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ القادر یونیورسٹی سرکاری تحویل میں دے دی گئی، اب وہ یونیورسٹی میرے پاس آگئی ہے، القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بھی اسکالرشپ دی جائے گی۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نوجوانوں کو ترغیب دی گئی کہ سوشل میڈیا پر جو دیکھیں اس پر آنکھیں بند کر کے یقین کرلیں، جنہیں آج ورغلایا گیا وہ آج جیلوں میں ہیں۔