عمران خان کی درخواست پر عدالت نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے اڈیالہ جیل حکام کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی اخبار، ٹی وی کی سہولت بحالی، بیٹوں سے ٹیلی فونک گفتگو اور ذاتی معالج سے چیک اپ کے لیے دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی۔
چیف جسٹس عامرفاروق نے درخواست پر سماعت کی، بانی پی ٹی آئی کے وکیل فیصل فرید چودھری عدالت میں پیش ہوئے اور مؤقف اپنایا کہ متفرق درخواست فائل کی ہے، ہفتہ وار بیٹوں سے بات کرائی جائے،اخبارات فراہم کیے جائیں اور ذاتی معالج کی اجازت دی جائے۔
انہوں نے استدلال کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ذاتی معالج سے متعلق کچھ نہیں لکھا، 10 جنوری 2025 کا آرڈر چیلنج کیاہے۔
سماعت کے دوران عدالت نے فریقین کوجواب کیلئے نوٹس جاری کردیے، عدالت نے ہدایت کی جیل نمائندہ آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں پیش ہو۔
اس کے ساتھ عدالت نے سماعت جمعرات23 جنوری تک ملتوی کردی، بانی پی ٹی آئی نے ٹرائل کورٹ کے درخواست پر آرڈر کے خلاف ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
سپریم کورٹ نے عمر سرفراز چیمہ کا کیس عمران خان کے کیس کے ساتھ منسلک کردیا
سپریم کورٹ میں عمر سرفراز چیمہ کے خلاف 9 مئی کے واقعے سے متعلق مقدمے کی سماعت چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں ہوئی سماعت کے دوران عدالت نے فیصلہ سنایا کہ یہ کیس بانی پی ٹی آئی عمران خان کے کیس سے مماثلت رکھتا ہے اس لیے دونوں کیسز کو آپس میں منسلک کر کے آئندہ ہفتے اکٹھے سنا جائے گا چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ عدالت چاہتی ہے جسمانی ریمانڈ سے متعلق تمام کیسز میں فیصلہ سازی کا ایک جیسا معیار ہو کیونکہ ان کیسز میں قانونی نکات ایک جیسے ہیں چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان اور عمر سرفراز چیمہ دونوں کے کیسز جسمانی ریمانڈ سے متعلق ہیں لہٰذا ان کی مشترکہ سماعت مناسب ہوگی دوران سماعت عمر سرفراز چیمہ کے وکیل نے مؤقف اپنایا کہ ان کے مؤکل کو پہلے گرفتار کیا گیا اور بعد میں مقدمہ درج کیا گیا جو بنیادی قانونی اصولوں کے خلاف ہے جبکہ پنجاب حکومت کے وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کا ایک دن بھی جسمانی ریمانڈ منظور نہیں کیا اور اب ان سے پستول برآمد کرنے کی ضرورت ہے جس کے لیے قانونی کارروائی درکار ہے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد یہ فیصلہ دیا کہ عمر سرفراز چیمہ کا مقدمہ عمران خان کے جسمانی ریمانڈ کیس کے ساتھ جوڑ دیا جائے گا تاکہ ایک جیسا قانونی اصول لاگو ہو سکے عدالت نے کیس کی آئندہ سماعت 24 اپریل تک ملتوی کر دی