کراچی:

سریش رائنا نے ’’گیم چینجر‘‘ کی شہرت رکھنے والے سوریا کمار یادیو کے چیمپیئنز ٹرافی اسکواڈ سے اخراج پر حیرت کا اظہار کر دیا۔

سابق بھارتی بلے باز نے سوال اٹھایا کہ سوریا ملکی ٹی 20 ٹیم کا کپتان ہے لیکن اسے چیمپیئنز ٹرافی میں کیوں ڈراپ کیا گیا، وہ انگلینڈ سے ہوم ون ڈے سیریز میں بھی شامل نہیں ہے۔

مزید پڑھیں؛ بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی 

سریش رائنا کے مطابق وہ ہماری ٹیم کا ایکس فیکٹر ہونے کے علاوہ گراؤنڈ کے ہر جانب اسٹروک کھیلنے کی بے پناہ صلاحیتیں رکھتا ہے، اس کا نہ ہونا میرے لیے انتہائی حیرت کا باعث بنا ہے۔

واضح رہے کہ 18 جنوری کو بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی 2025 کے لیے اپنے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: چیمپیئنز ٹرافی

پڑھیں:

چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے، روہت شرما

بھارتی کپتان روہت شرما نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 اٹھانے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

روہت شرما نے اتوار کو وانکھیڈے اسٹڈیم ممبئی میں منعقدہ تقریب کے دوران کہا کہ مجھے یقین ہے جب ہم چیمپئنز ٹرافی کے لیے دبئی میں اتریں گے تو 140 کروڑ بھارتیوں کی دعائیں ہمارے ساتھ ہوں گی۔

روہت شرما نے مزید کہا کہ ہم ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے اور چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے۔

یاد رہے کہ آٹھ ٹیموں اور 15 میچز پر مشتمل چیمپئنز ٹرافی کا آغاز 19 فروری سے ہوگا جو 9 مارچ تک جاری رہے گی، ٹورنامنٹ کے میچز دبئی اور پاکستان کے تین شہروں کراچی، لاہور اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

میزبان پاکستان کا مقابلہ نیوزی لینڈ سے 19 فروری کو کراچی میں ہوگا جب کہ روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان بلاک بسٹر ٹاکرا 23 فروری کو دبئی میں شیڈول ہے۔

چیمپئنز ٹرافی 2025 کے لیے بھارت کا اسکواڈ:

روہت شرما (کپتان)، شبمن گل (نائب کپتان)، ویرات کوہلی، شریاس آئیر، کے ایل راہول، ہاردک پانڈیا، اکسر پٹیل، واشنگٹن سندر، کلدیپ یادیو، جسپریت بمراہ، محمد شامی، ارشدیپ سنگھ، یاشاسوی جیسوال، رشبھ پنت، اور رویندرا جدیجا

بھارت کا چیمپئنز ٹرافی کا شیڈول:

20 فروری، بنگلہ دیش بمقابلہ بھارت، دبئی
23 فروری، پاکستان بمقابلہ بھارت، دبئی
2 مارچ، نیوزی لینڈ بمقابلہ انڈیا، دبئی

متعلقہ مضامین

  • چیمپیئنز ٹرافی؛ نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام حتمی مرحلے میں داخل
  • چیمپیئنز ٹرافی جیت کر وانکھیڈے اسٹیڈیم لائیں گے، روہت شرما
  • بھارتی کرکٹ ٹیم کا آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان
  • بھارت کے چیمپئینز ٹرافی اسکواڈ کا اعلان! اہم فاسٹ بولر کی واپسی 
  • بھارت نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا
  • چیمپیئنز ٹرافی: انڈیا نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، کن اہم کھلاڑیوں کی واپسی ہوئی؟
  • چیمپئنز ٹرافی؛ تنازعات میں گھری بھارتی ٹیم کے اسکواڈ کا اعلان کب ہوگا، تاریخ سامنے آگئی
  • صائم ایوب چیمپیئنز ٹرافی کھیل سکیں گے یا نہیں؟ شاہد آفریدی کا اہم انکشاف