مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ،فارمز نے سپلائی روک دی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور میں مرغی کے گوشت کا بحران مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے، فارمز نے کئی علاقوں میں مرغی کے گوشت کی سپلائی روک دی۔مرغی گوشت کی کئی روز سے رسد میں کمی کی وجہ سے طلب پوری نہیں ہوسکی ،فارمرز کے سپلائی روکنے کی وجہ سے مرغی کے گوشت کی بلیک مارکیٹنگ جاری ہے، مرغی کے گوشت کی قیمت میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ مرغی کا گوشت آج بھی سرکاری نرخ پر دستیاب نہیں ، مرغی کے گوشت کی سرکاری قیمت میں 595 روپے کلو مقرر ہے جبکہ مارکیٹ میں مرغی کا گوشت سرکاری نرخ سے سو روپے زائد پر فروخت کیا جا رہا ہے۔برائلر فارمرز نے فیڈ کی قیمت میں کمی کا بھی مطالبہ کردیا ، فیڈ کمیٹی کا اجلاس آج طلب کرلیا گیا ، فیڈ کمیٹی اجلاس میں فیڈ کی قیمتوں کا جائزہ لے گی۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عوام کے لیےخوشخبری: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں مسلسل کمی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں فی لیٹر بڑی کمی کا امکان ہے۔ذرائع کے مطابق 16 اپریل 2025 سے عوام کو اگلے 15 دنوں کے لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں بڑی کمی کی خوشخبری مل سکتی ہے۔تیل کمپنیز کے ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 8 روپے 27 پیسے تک کمی کا تخمینہ لگایا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مٹی کے تیل کی قیمت 7 روپے 47 پیسے اور لائٹ ڈیزل کی قیمت 7 روپے 21 پیسے کم ہوسکتی ہے۔
واضح رہے کہ اس وقت ملک میں پیٹرول کی قیمت فی لیٹر 254.63روپے اور ڈیزل کی قیمت 258.64 روپے فی لیٹر ہے۔