کانگریس لیڈر نے کہا کہ حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے، اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر اور کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے ایک بار پھر مودی حکومت پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے مودی حکومت پر غریبوں اور محنت کشوں کو ان کے حال پر چھوڑنے کا الزام عائد کیا ہے۔ راہل گاندھی نے اس کے خلاف آواز اٹھانے کی اپیل کرتے ہوئے "وہائٹ ٹی شرٹ موومنٹ" کی شروعات کا اعلان کیا ہے اور لوگوں سے اپیل کی ہے وہ اس تحریک سے جڑیں۔ اس تحریک سے جڑنے کے لئے راہل گاندھی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کیا۔ انہوں نے پوسٹ میں لکھا کہ "آج مودی حکومت نے غریب اور محنت کش طبقہ سے اپنا منہ موڑ لیا ہے اور انہیں پوری طرح سے ان کے حال پر چھوڑ دیا ہے"۔

راہل گاندھی نے پوسٹ میں آگے لکھا کہ حکومت کی پوری توجہ صرف چند چنندہ سرمایہ داروں کو مالا مال کرنے پر ہے، اس وجہ سے عدم مساوات میں مسلسل اضافہ ہو  رہا ہے اور خون پسینے سے ملک کی آبیاری کرنے والے محنت کشوں کی حالت بد سے بدتر ہوتی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ طرح طرح کی ناانصافیوں اور مظالم کو سہنے پر مجبور ہیں۔ علاوہ ازیں راہل گاندھی نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ایسے میں ہم سب کی ذمہ داری بنتی ہے کہ ہم مل کر انہیں انصاف اور حق دلانے کے لئے مضبوطی سے آواز اٹھائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: مودی حکومت

پڑھیں:

رنگ روڈ پولیس نے بھی چالان ٹارگٹ پالیسی اپنا لی

سٹی42: رنگ روڈ پولیس نے ٹریفک پولیس کے نقش قدم پر چلتے ہوئے چالان ٹارگٹ متعارف کروا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق تمام چالاننگ آفیسرز اور سینئر پٹرولنگ آفیسرز کو روزانہ کم از کم 8 چالان کرنے کا ہدف دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کمانڈنٹ رنگ روڈ پولیس کی جانب سے واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ جو افسران چالان ٹارگٹ پورا نہیں کریں گے ان کے شفٹ انچارجز کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائے گی۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ شفٹ انچارجز کو ہدایت دی گئی ہے کہ نفری کی کارکردگی کو روزانہ کی بنیاد پر مانیٹر کریں۔

لاہور پریس کلب ہاؤسنگ سکیم ایف بلاک میں بجلی کی تنصیب کا افتتاح

مزید براں رنگ روڈ پر صفائی کی گاڑیاں خصوصاً ایل ڈبلیو ایم سی اور کچرا لے جانے والے ڈمپرز پر بھی مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


 
 
 

متعلقہ مضامین

  • اپوزیشن اپنے لیڈر کیلیے امریکا میں لابنگ کرسکتی ہے تو اسرائیل کیخلاف لابنگ کیوں نہیں کرتی، حافظ نعیم
  • رنگ روڈ پولیس نے بھی چالان ٹارگٹ پالیسی اپنا لی
  • ’ڈیڑھ سال بعد میرا بیٹا واپس آرہا تھا مگر ظالموں نے میرے غریب بیٹے کو مار ڈالا‘
  • وقف بل پر پارلیمنٹ میں اپوزیشن لیڈر کی خاموشی سے مسلم معاشرے میں غصہ کا ماحول ہے، مایاوتی
  • ایران کو دھمکیاں دینے والا امریکہ انرجی بحران کی زد میں، 5 ریاستوں کو بجلی کی بندش کا سامنا
  • غریب ممالک کو نئے امریکی محصولات سےمستثنیٰ ہونا چاہیے، اقوام متحدہ
  • مودی سرکار کا وقف بل: مسلمانوں کی زمینوں پر قبضے کی نئی سازش بے نقاب
  • نادرا نے ڈاکخانوں میں قائم شناختی کارڈ فراہمی کے کاونٹرز بند کر دیئے
  • نادرا نے ملک بھر میں پوسٹ آفسز میں شناختی کارڈ سروس بند کردی
  • مودی کی مسلم دشمنی عروج پر،مسلم ورثے کو مٹانے کی مہم