Nawaiwaqt:
2025-01-20@10:27:00 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغازپرکے ایس ای ہنڈرڈانڈیکس میں 605 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے،مارکیٹ 1 لاکھ 15 ہزار 877 پوائنٹس پر ٹریڈ کررہی ہے ۔    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے  پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار  کے اختتام پر  ہنڈرڈانڈیکس 658 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 13 ہزار 836 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔  سٹاک  مارکیٹ  میں  دن بھر مجموعی طور پر 463 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ، 136  کمپنیز  کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 268 کے شیئرز میں کمی ہوئی تھی، مارکیٹ میں 46 کروڑ 94 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،سٹاک مارکیٹ میں 24 ارب 98 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے تھے۔سٹاک  مارکیٹ کی بلند ترین سطح 114،884 جبکہ کم ترین سطح 113،630 پوائنٹس رہی تھی۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: کے شیئرز

پڑھیں:

انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستااوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی

کراچی(کامرس ڈیسک)جمعے کو انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں گراوٹ دیکھی گئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کے نرخ بڑھ گئے۔پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ گذشتہ 6 ماہ میں 1ارب 20کروڑ ڈالر سرپلس ہونے، پہلی ششماہی میں ترسیلات زر کا حجم 17ارب 80کروڑ ڈالر کی سطح پر پہنچنے اور عرب امارات کی جانب سے پاکستان کو فراہم کردہ 1ارب ڈالر کے ڈپازٹس کی موخر ادائیگیوں کی سہولت دینے سے انٹربینک مارکیٹ میں جمعہ کو ایک بار پھر ڈالر کے مقابلے روپیہ تگڑا رہا تاہم اوپن مارکیٹ میں اسکے برعکس ڈالر کی قدر میں محدود پیمانے پر اضافہ ہوا۔اس طرح انٹربینک اور اوپن مارکیٹ ایک دوسرے کی مخالف سمت پر گامزن رہے۔ عالمی بینک کی جانب سے 10سال میں پاکستان کے مختلف شعبوں کے لیے 40ارب ڈالر مالیت کا قرض فراہم کرنے کے عندیے سے مثبت اثرات مرتب ہوئے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز، ڈالر کی قیمت میں کمی
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج: ایک لاکھ 16 ہزار کی حد بحال
  • ایک لاکھ سے ڈھائی کروڑ روپے: آسان کاروبار قرض سکیم کے لیے اپلائی کرنے کا طریقہ کار کیا ہے؟
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی ، ایک لاکھ ، 16 ہزار کی حد بحال ، ڈالر کی قیمت گر گئی
  • اسٹاک مارکیٹ میں ایک ہفتے کے دوران 2 ہزار 24 پوائنٹس کا اضافہ
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستااوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر سستا، اوپن مارکیٹ میں قدر بڑھ گئی
  • پی ایس ایکس: 100 انڈیکس میں 1400 پوائنٹس سے زائد کا اضافہ، 54 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے
  • اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ، 100 انڈیکس میں 1435 پوائنٹس کا اضافہ