پی آئی اےکی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئےپہلی پرواز کراچی سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے ) کی نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لئےپہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے روانہ ہو گئی ، یہ پرواز 46 مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر گوادر کےلئےروانہ ہوئی۔
(جاری ہے)
پیرکو پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا کہ جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔
ترجمان نے کہا کہ پہلی کمرشل پرواز کا استقبال وزیر دفاع و ہوابازی خواجہ محمد آصف کریں گے ، افتتاحی پرواز کو واٹرکینن کے ذریعے سلامی دی جائے گی ، پاکستان ایئرپورٹ اتھارٹی ، پی آئی اے اور دیگر سٹیک ہولڈرز نے نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی اپریشنلائزیشن کے تاریخی موقع کے لئے تمام انتظامات مکمل کر رکھے ہیں ۔\932.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ
پڑھیں:
نیو گوادر ایئر پورٹ کا آج افتتاح، پہلی پرواز کی آمد میں تاخیر
—فائل فوٹوسی پیک کوریڈور کے اہم منصوبے نیو گوادر ایئر پورٹ کا افتتاح آج ہو رہا ہے جس کے لیے کراچی سے پہلی پرواز کی روانگی میں تاخیر سامنے آئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق کراچی سے قومی ایئر لائن کی پرواز پی کے 503 پہلی پرواز ہو گی جو نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کرے گی۔
ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی سے اس پرواز کی روانگی میں 45 منٹ تاخیر کر دی گئی ہے۔
فلائٹ شیڈول کے مطابق پرواز پی کے 503 صبح 9 بج کر 14 منٹ کے بجائے 10 بجے روانہ ہو گی۔
کراچی سے گئی پہلی پرواز کو نیو گوادر ایئر پورٹ پر اترنے پر واٹر سلیوٹ دیا جائے گا۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخلنیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو آپریشنل کرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل ہوگئی۔ کراچی سے ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت پر 30 دسمبر کو نیو گوادر انٹر نیشنل ایئر پورٹ کو فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق نیو گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر مسافروں کا استقبال کرنے کے لیے گورنر شیخ جعفر خان مندوخیل اور وزیرِ اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، وفاقی وزیر خواجہ آصف اور چین کی اہم شخصیات موجود ہوں گی۔
اس موقع پر ایک رنگا رنگ تقریب بھی منعقد ہو رہی ہے۔
فلائٹ ریڈار پر نیو گوادر ایئر پورٹ کے مقام کو ٹیگ کر دیا گیا ہے، اس کے ساتھ ہی فلائٹ ریڈار پر پرانے گوادر ایئر پورٹ کے مقام سے ایئر پورٹ ٹیگ ہٹا دیا گیا ہے۔
گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ رقبے کے لحاظ سے پاکستان کا سب سے بڑا ایئر پورٹ ہے جو 430 ایکڑ پر گوادر شہر سے 26 کلومیٹر دور گورنڈانی کے مقام پر قائم کیا گیا ہے۔
نیو گوادر ایئر پورٹ کا ایک ہی رن وے 3658 میٹر طویل اور 75 میٹر چوڑا ہے جس میں بڑے ہوائی جہاز کو ایڈجسٹ کرنے کی گنجائش ہے۔
لگ بھگ 50 ارب روپے مالیت سے تعمیر کردہ گوادر ایئرپورٹ پر ایئر بس اے 380 اور بوئنگ 747 جیسے بڑے طیارے بھی لینڈ کر سکیں گے۔
نیو گوادر ایئر پورٹ کا علامتی افتتاح 14 اکتوبر 2024ء کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کیا تھا تاہم ایئر پورٹ پر پروازوں کی باقاعدہ لینڈنگ آج سے شروع ہو رہی ہے۔