ڈیرہ غازی خان (بیورو رپورٹ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 20 جنوری کو ڈیرہ غازی خان کا دورہ کریں گی۔ ذرائع کے مطابق دورے کے دوران وہ نئے ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گی اور جاری منصوبوں پر بریفنگ بھی لیں گی۔ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے پیش نظر انتظامیہ، پولیس، کارپوریشن اور دیگر متعلقہ ادارے متحرک ہوگئے ہیں۔ شہر کی سڑکوں کی صفائی اور سیوریج کا کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سرکاری دفاتر کو وائٹ واش کر دیا گیا ہے۔ تمام ملازمین کو خصوصی ڈیوٹیاں تفویض کی گئی ہیں تاکہ انتظامات میں کوئی کمی نہ رہ جائے۔ وزیراعلیٰ کی سکیورٹی اور دیگر معاملات کا جائزہ لینے کے لیے کمشنر ڈاکٹر ناصر محمود بشیر کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں آر پی او کیپٹن (ر) سجاد حسن خان، ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد، ڈی پی او سید علی کاظمی اور دیگر افسران شریک ہوئے۔کمشنر نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کے دورے کے دوران فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جائے اور روٹس کی صفائی سمیت تمام انتظامات کو جلد از جلد حتمی شکل دی جائے۔ تمام محکموں اور افسران کو ان کی ذمہ داریاں سونپتے ہوئے رپورٹس طلب کی گئی ہیں۔ مزید برآں ضرورت پڑنے پر محکموں کے سربراہان کے اسٹیشن چھوڑنے پر پابندی عائد ہوگی۔ متعلقہ ادارے وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کی تیاریوں کو مکمل کرنے میں مصروف ہیں تاکہ تمام انتظامات شاندار طریقے سے پایہ تکمیل تک پہنچ سکیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں اور صحت کے مراکز کی جلد تکمیل کا حکم

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پنجاب میں زیرتعمیر سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

 

مریم نواز کی زیر صدارت ایک خصوصی اجلاس میں پنجاب بھر میں جاری سڑکوں اور صحت کے منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔ وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ روڈ بحالی پروگرام کے تحت 462 منصوبوں کی منظوری دی گئی ہے جن میں سے 455 پر کام جاری ہے اور 25 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ روڈ بحالی پروگرام کے دوسرے مرحلے میں 72 منصوبے منظور ہوئے ہیں، جن پر 24 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔

 

مریم نواز نے ہدایت کی کہ سڑکوں کی تعمیر و مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کی جائے، اور صحت کے مراکز کی بحالی کا پہلا مرحلہ 30 جون تک مکمل کیا جائے۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ پنجاب کے مختلف علاقوں میں 54 بنیادی مراکز صحت کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے، اور مجموعی طور پر 1164 مراکز پر کام جاری ہے۔

 

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ان منصوبوں کی تکمیل سے لاکھوں شہری فائدہ اٹھائیں گے اور کھیتوں سے منڈی تک سڑکوں کی بہتر حالت سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی۔ نئے صحت مراکز دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کریں گے اور دیہات کے عوام کو شہروں کے معیار کے صحت مراکز کا فائدہ ملے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چیمپئنز ٹرافی کے حوالے سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تیاریاں جاری
  • پنجاب کی تمام سڑکوں کی تعمیر و مرمت، مراکز صحت بحالی کا پہلا فیز 30 جون تک مکمل کیا جائے: مریم نواز
  • وزیراعلیٰ پنجا ب کا سڑکوں کی تعمیرمالی سال تک مکمل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ پنجاب نے مریم اورنگزیب کو ایک اور اہم وزارت دیدی
  • مریم نواز کا پنجاب میں سڑکوں اور صحت کے مراکز کی جلد تکمیل کا حکم
  • مریم نواز کا سڑکوں کی تعمیرو مرمت مالی سال کے آخر تک مکمل کرنے کا حکم
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے صوبے میں سڑکوں اور طبی مراکز کے حوالے سے بڑا اعلان کردیا
  • لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے جاپان کے سفیر ملاقات کررہے ہیں
  • وزیراعلیٰ مریم نواز نے القادر یونیورسٹی کے طلبا کو بڑی خوشخبری سنا دی