’’بدتمیز’’ روسی ٹینس پلیئر کو 76 ہزار ڈالر جرمانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی:
روسی ٹینس پلیئر ڈینیئل میڈویڈوف پر آسٹریلین اوپن کے پہلے راؤنڈ میں بدتمیزی کرنے پر 76 ہزار ڈالر جرمانہ عائد کر دیا گیا، وہ سیزن کے ابتدائی گرینڈ سلم کی انعامی رقم سے کٹوتی پر مجبور ہوں گے۔
انہوں نے پہلے راؤنڈ میں ریکٹ توڑنے سے قبل 5 بار نیٹ پر اسے مارا بھی تھا۔
روسی ٹینس پلیئر کو تھائی وائلڈ کارڈ پلیئر کیسیڈٹ سیمراج سے ناکامی کا خطرہ تھا، جس پر وہ وقتی طور پر غصے میں آپے سے باہر تھے۔
اس کے بعد دوسرے مرحلے میں انہوں نے امریکی حریف لیرنر ٹیان کے خلاف اپنا سامان سائیڈ لائن پر پھینک دیا تھا اور بعدازاں وہ میچ کے بعد میڈیا سے بات کرنے بھی نہیں آئے تھے۔
ان تمام معاملات کی وجہ سے انھیں جرمانے کی سزا دی گئی ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
روسی صدر پیوٹن کا ایران میں 2 نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان
ایران اور روس کے صدور نے کریملن میں جامع اسٹریٹجک پارٹنر شپ معاہدے پر دستخط کردیے۔
روسی صدر پیوٹن نے ایران میں دو نیوکلیئر پاور پلانٹ لگانے کا اعلان کردیا اور کہا کہ ایران کے لیے نئے جوہری ری ایکٹرز کی تعمیر میں تاخیر کے باوجود مزید جوہری منصوبے شروع کرنے کو تیار ہیں۔
صدر پیوٹن نے کہا کہ معاہدے سے دوسروں کی پیدا کردہ مشکلات پر قابو پانے اور آگے بڑھنے کے قابل ہوسکیں گے۔ ایران روس معاہدے کے مطابق دونوں ممالک ایک دوسرے کو لاحق فوجی خطرات سے مل کر نمٹیں گے۔
روسی صدر کا کہنا تھا کہ ایران یا روس پر حملہ آور کسی ملک کو فوجی امداد فراہم نہیں کی جائے گی، معاہدے میں سیکیورٹی سروسز، فوجی مشقیں اور افسران کی ٹریننگ میں تعاون بھی شامل ہے۔
صدر پیوٹن نے مزید کہا کہ ایران کو یوکرین کی صورتحال پر مسلسل آگاہ رکھا۔
اس موقع پر ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے کہا کہ امید ہے یوکرین جنگ مذاکرات کی میز پر ختم ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ فریقین کے درمیان مذاکرات اور امن کے حصول کا خیرمقدم کریں گے۔