نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے پہلی پرواز کراچی سے روانہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2025ء) نیو گوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کے لئے پہلی پرواز کراچی سے روانہ ہوگئ۔ پی آئی اے کی پرواز پی کے 503 چھیالیس مسافروں کو لے کر 9 بج کر 50 منٹ پر روانہ ہوئی ۔
(جاری ہے)
ترجمان پی آئ اے کے مطابق جہاز مقامی وقت کے مطابق 11 بج کر 15 منٹ پر نئے گوادر ائیرپورٹ پر پہلی کمرشل پرواز کی حیثیت سے لینڈ کرے گا۔وفاقی وزیر برائے دفاع و ہوابازی خواجہ آصف پہلی کمرشل پرواز کا استقبال کریں گے۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے
پڑھیں:
نیوگوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح، کراچی سے جانے والی پہلی پرواز لینڈ کرگئی
گوادر میں نئے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا باضابطہ افتتاح کردیا گیا ہے، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ لینڈ کرگئی، طیارے کو واٹر سیلوٹ دیا گیا۔
ڈان نیوزکے مطابق نیو گوادر ایئرپورٹ کا افتتاح ہوگیا، قومی ایئرلائن کی پہلی پرواز پی کے 503 کراچی سے مسافرں کو لے کر تقریباً 45 منٹ تاخیر سے گوادر پہنچی۔
اس موقع پر وزیر دفاع خواجہ آصف، وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، گورنر بلوچستان جعفر مندوخیل اور دیگر حکام بھی موجود تھے۔
نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچنے والی پہلی پرواز کو واٹرکینن کی سلامی دی گئی، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدید نظام سے لیس ہے۔