ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز
واشنگٹن (شاہ خالد )نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کی مقبول ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک کی بحال سے متعلق اہم اعلان کر دیا۔
خبر رساں ایجنسی روئٹر کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ پیر (20 جنوری 2025) کو اقتدار میں آنے کے بعد امریکا میں ٹک ٹاک تک رسائی کو بحال کر دیں گے۔
ڈونلڈ ٹرمپ کے اس اعلان کے بعد ٹک ٹاک کی امریکا میں سروس بحال ہونا شروع ہوگئیں۔
.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹک ٹاک کی
پڑھیں:
حج 2025 کے لیے لازمی تربیتی نشستوں کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا
پاکستان میں وزارت مذہبی امور نے سرکاری حج 2025 پروگرام میں شرکت کرنے والے عازمین کے لیے لازمی تربیتی سیشنز کی تیاری مکمل کر لی۔
جمعے کو جاری کردہ ایک بیان میں وزارت کے ترجمان نے اعلان کیا کہ تربیتی ورکشاپس ملک بھر میں 147 مقامات پر منعقد ہوں گی اور اس حوالے سے پہلا اجلاس ہفتے کے روز پشاور میں شروع ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور سعودی عرب میں حج معاہدہ، کیا نئی سہولیات ملیں گی؟
وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے کہا کہ پاک حج موبائل ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈز کے ذریعے حاجیوں کی حاضری کو ٹریک کیا جائے گا۔
ترجمان کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنے حج پر جانے سے پہلے مقررہ حاجی کیمپوں میں اپنی تربیت حاصل کریں گے جبکہ اس لازمی تربیت کا پہلا مرحلہ 27 فروری تک مکمل ہونا ہے۔
یاد رہے کہ وزیر برائے مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین اور سعودی عرب کے وزیر حج و عمرہ ڈاکٹر توفیق بن فوزان الربیعہ کے مابین 13 جنوری کو سالانہ حج 2025 کے معاہدے پر دستخط کیے گئے تھے۔
معاہدے کے تحت اس سال ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی عازمین کو حج کی اجازت دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: نجی حج کمپنیوں کو بکنگ کی اجازت دے دی گئی
سعودی عرب نے زائرین کے لیے حج اور عمرہ کی خدمات کو بہتر بنانے کے لیے ’نسک‘ پورٹل کا نیا ورژن بھی متعارف کرایا ہے۔
تربیت لازمی قرارحج 2025 کے عازمین کے لیے حج تربیت لازمی قرار دی گئی ہے۔ ٹریننگ کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔ وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ تمام عازمین حج کے لیے کم از کم 2 سیشنز میں تربیت حاصل کرنا لازمی ہے۔ حج تربیت کا پہلا مرحلہ 18 جنوری سے 27 فروری تک جاری رہے گا۔
حج تربیت کا دوسرا مرحلہ ماہ رمضان کے بعد شروع ہوگا۔ ملک کی تمام تحصیلوں میں عازمین حج کی تربیت کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ حج کے لیے احرام باندھنے اور تیاری سمیت مناسک حج کی ادائیگی کی تربیت دی جائے گی اور عبادات، انتظامی فرائض،حج کے فرائض و مسنون حج سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔
علاوہ ازیں ملٹی میڈیا اور آڈیو ویژول کی مدد سے عازمین کو تربیت دی جائے گی۔ روزانہ تقریباً 4 گھنٹے عازمین حج کو تربیت دی جائے گی۔
سمندر پار پاکستانیسمندر پار پاکستانی حج پرواز سے قبل حاجی کیمپ سے تربیت حاصل کریں گے۔
مناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول ’پاک حج‘ موبائل ایپ پر دستیاب ہے۔
حج ہیلپ لائنز یا متعلقہ حاجی کیمپ سے رابطہ کر کے بھی رہنمائی لی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں: حج کے خواہشمند پاکستانی نژاد برطانوی شہریوں کے لیے خوشخبری
اسلام آباد 28، کراچی 20 اور لاہور میں 32 مقامات پر تربیت دی جائے گی جبکہ کوئٹہ 25، پشاور 16، ملتان اور17 گلگت بلتستان میں 2 مقامات پر عازمین کی تربیت کا انتظام کیا گیا ہے۔
پاک حج موبائل ایپ پر شیڈول جاریمناسک حج کی لازمی تربیت کا شیڈول پاک حج موبائل ایپ پر جاری کردیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت مذہبی امور کی جانب سے بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ محدود نشستوں پر سرکاری حج کے لیے 84 ہزار620 درخواستیں موصول ہوگئی ہیں جبکہ تعداد مکمل ہونے پر درخواستوں کی وصولی روکنے کا اعلان کیا جائے گا۔
یاد رہے سرکاری حج اسکیم کے تحت اب تک 81 ہزار 500 عازمین حج سے مجموعی طور پر 48 ارب 90 کروڑ روپے وصول کیے گئے ہیں۔
عازمین حج سے درخواستوں کے ہمراہ پہلی قسط کے طور پر 2لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔
عازمین حج نے پہلی قسط کے طور پر 16ارب 30کروڑ روپےجمع کرائے ہیں جب کہ دوسری قسط کے طور پر عازمین حج سے 4 لاکھ روپے فی کس وصول کیے گئے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
پاک حج موبائل ایپ حج 2025 حج 2025 تربیتی سیشن حج 2025 شیڈول نسک پورٹل