توڑ پھوڑ کیس: اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر—فائل فوٹو
انسداد دِہشت گردی عدالت اسلام آباد نے توڑ پھوڑ کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما اسد قیصر کی عبوری ضمانت میں 14 فروری تک توسیع کر دی۔
اسد قیصر پر 26 نمبر چنگی توڑ پھوڑ کیس میں درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر سماعت ہوئی۔
اے ٹی سی جج ابوالحسنات ذوالقرنین نے اسد قیصر کی درخواستِ ضمانت پر سماعت کی۔
پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی حفاظتی ضمانت منظورپشاور ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنماؤں اسد قیصر، شہرام ترکئی، راجہ بشارت اور دیگر کو حفاظتی ضمانت دے دی۔
اسد قیصر عدالت میں پیش نہیں ہوئے تاہم وکیل صفائی عائشہ خالد نے ان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی۔
عدالت نے اسد قیصر کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔
واضح رہے کہ اسد قیصر کے خلاف تھانہ سنگجانی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: پی ٹی ا ئی کے اسد قیصر کی
پڑھیں:
جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا
جنوبی کوریا: معطل صدر کی حراست میں توسیع پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 19 January, 2025 سب نیوز
سیئول: جنوبی کوریا کے معطل صدر یون سک یول کی حراست میں توسیع دیے جانے پر حامیوں نے عدالت پر دھاوا بول دیا۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق جنوبی کوریا کی عدالت کی جانب سے مارشل لا لگانے کی کوشش پر معطل صدر یون سک یول کی حراست میں مزید 20 دن کی توسیع دیئے جانے کے بعد ان کے حامیوں نے عدالت پر دھاوا بولا دیا۔
رپورٹ کے مطابق معطل صدر کے مشتعل حامیوں کی جانب سے عدالتی بلڈنگ کے دروازوں اور کھڑیوں کو توڑا گیا جب کہ فرنیچر کو بھی نقصان پہنچایا گیا۔
مارشل لا کی تحقیقات، جنوبی کوریا کے معطل صدر کو گرفتار کرلیا گیا
پولیس کے مطابق عدالت پر حملے کے الزام میں 40 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ اس دوران 40 لوگوں کو معمولی زخم بھی آئے جنہیں طبی امداد دی گئی ہے۔
ملک میں مارشل لا لگانے پر معطل صدر یون سک کو 4 دن قبل تحقیقات کے لیے حراست میں لیا گیا تھا جبکہ اس سے قبل یون سک یول کے حامی ان کی گرفتاری میں بھی رکاوٹ بنے ہوئے تھے۔
واضح رہے 3 دسمبر کو مختصر مدت کے لیے مارشل لاء لگانے پر صدر یون کے مواخذے کے بعد آئینی عدالت میں مقدمہ زیر سماعت ہے۔