سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والا شخص گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سیاسی شخصیات کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ہتک عزت پر مبنی مواد شیئر کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا گیا۔
ترجمان ایف آئی اے کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ایف آئی اے سائبر کرائم پشاور سرکل نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کی شناخت محمد بلال کے نام سے ہوئی۔
بیان میں کہا گیا کہ ملزم نے سوشل میڈیا پر خاتون کے خلاف توہین آمیز پوسٹ شیئر کیں، ملزم کا تعلق حاجی کیمپ، پشاور سے ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔
ایف آئی اے کے مطابق آن لائن ہتک عزت اور سائبر کرائم کے خلاف سخت کارروائیاں جاری ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جا رہا ہے۔
.ذریعہ: Express News
پڑھیں:
نواز شریف لندن پہنچ گئے، ایون فیلڈ کے باہر احتجاج کرنے والا پی ٹی آئی کا کارکن گرفتار
پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف لندن پہنچ گئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق نواز شریف کی لندن اور پھر ایون فیلڈ اپارٹمنٹ آمد سے قبل پی ٹی آئی اور ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد جمع ہوئی۔
پی ٹی آئی کارکنان نے نواز شریف کے خلاف نعرے لگائے اس دوران پولیس نے پی ٹی آئی کے کارکن گلفام کو گرفتار کرلیا۔
نواز شریف کو منتظمین نے کسی بھی ہنگامی صورت حال کے پیش نظر ایون فیلڈ میں دوسرے راستے سے داخل کروایا جبکہ لیگی کارکنان اگلے دروازے پر انتظار کرتے رہے۔
نواز شریف کے ہمراہ اُن کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی موجود ہیں۔