اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری کا امکان
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور : محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ آئندہ دنوں میں اسلام آباد سمیت مختلف شہروں میں بارش اور برفباری ہو سکتی ہے۔ اسلام آباد میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے، جبکہ مری، گلیات، پنجاب، خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بھی بارش کا امکان ہے۔
بلوچستان کے بعض علاقوں میں بارشوں کی وجہ سے سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے، جبکہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختونخوا کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے۔ ناران، کاغان، چترال، سوات، کوہستان اور دیگر پہاڑی علاقوں میں برفباری ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف لاہور، شیخوپورہ اور پنجاب کے بیشتر شہروں میں دھند کا راج رہے گا، جس سے حد نگاہ متاثر ہو سکتی ہے۔ شہریوں کو موسم کی تبدیلی سے آگاہ رہ کر احتیاطی تدابیر اپنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
.ذریعہ: Nai Baat
کلیدی لفظ: علاقوں میں ہو سکتی ہے
پڑھیں:
اسلام آباد: منشیات فروشوں سے رابطوں پر سابق ایس ایچ او سمیت 15 پولیس اہلکار ملازمتوں سے برطرف
اسلام آباد:آئی جی اسلام آباد پولیس علی ناصر رضوی نے سابق ایس ایچ او تھانہ کھنّہ سمیت 15 پولیس اہل کاروں کو ملازمتوں سے برطرف کردیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق برطرف ہوئے پولیس والوں میں سابق ایس ایچ او تھانہ کھنہ قاسم ضیاء سب انسپکٹر طلعت شامل ہیں، دیگر برطرف پولیس اہل کاروں میں کانسٹیبلز اور ہیڈ کانسٹیبلز شامل ہیں۔
پولیس ذرائع کے مطابق 15 پولیس اہل کاروں کو منشیات فروشوں سے روابط کی وجہ سے برطرف کیا گیا۔