قومی ایئرلائن سے 110 ایئرکرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز نے استعفیٰ دے دیے
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
قومی ایئر لائن کو ایئر کرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کی شدید کمی کا سامنا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ 110 ایئر کرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کا ایک سال کے دوران استعفے دینے کا انکشاف ہوا ہے۔ استعفے دینے والوں میں 45 انجینئر اور 65 ٹیکنیشنز شامل ہیں۔
ایئر لائن ذرائع کا کہنا ہے کہ دیگر ایئر لائنز میں ملازمت کے بہتر مواقع پر ملازمین جا رہے ہیں۔
قومی ایئر لائن کے شعبہ انجینئرنگ کے حکام نے انجینئرز، ٹیکنیشنز کے استعفوں کی تصدیق کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ طیاروں کی مینٹیننس پر حاضر ایئر کرافٹ انجنیئرز اور ٹیکشنینز کا کام دگنا ہوگیا۔ 40 مزید ایئر کرافٹ انجینئرز اور ٹیکنیشنز کے استعفے التواء میں ہیں۔
.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ایئر کرافٹ
پڑھیں:
شہباز شریف سے استعفیٰ لیکر قومی حکومت قائم کی جائے ،محمود خان اچکزئی
تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور حکومت کے مذاکرات کی مخالفت کردی اور ساتھ ہی انہوں نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے قومی حکومت قائم کرنے کا مطالبہ کردیا۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے پی ٹی آئی کو حکومت کے ساتھ مذاکرات ختم کرنے کا مشورہ دے دیا۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت کے ساتھ کیوں مذاکرات کر رہی ہے ، حکومت کے ساتھ مذاکرات کا مطلب ہے آپ ناجائز حکومت کو جائز قرار دے رہے ہیں۔ محمود خان اچکزئی نے مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف سے قومی حکومت کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیراعظم کو اب کہنا چاہیے کہ بس بہت ہوگیا۔ ان کا کہناتھا کہ شہباز شریف سے استعفیٰ لیکر ملک میں قومی حکومت قائم کی جائے جبکہ عمران خان سمجھوتہ نہیں کر رہا، اگر وہ سمجھوتہ کرے تو دوبارہ ملک کا وزیراعظم بن جائے گا۔