Nai Baat:
2025-04-15@09:08:23 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے شروع ہوگا

اسلام آباد : قومی اسمبلی کا اجلاس آج شام 5 بجے  شروع ہوگا۔ اس دوران مختلف اہم معاملات پر بحث ہوگی۔ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق وقفہ سوالات میں ارکان کے سوالات کے جوابات دیے جائیں گے۔ وزیر قانون صنفی تفریق پر مختلف خواتین ارکان کے نوٹس پر جواب دیں گے۔

 

وزیر تعلیم فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن کے ترمیمی آرڈیننس کو پیش کریں گے، جبکہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار حیاتیاتی اور زہریلے ہتھیاروں سے متعلق بل پیش کرنے کی تحریک دیں گے۔ چیئرمین قائمہ کمیٹی قانون وانصاف دیوانی عدالتوں کے ترمیمی بل پر رپورٹ پیش کریں گے۔

 

اس کے علاوہ، چیئرمین قائمہ کمیٹی داخلہ پاکستان ساحلی محافظین ترمیمی بل اور پاکستان شہریت ترمیمی بل پر بھی رپورٹ ایوان میں پیش کریں گے۔ اجلاس کے دوران ارکان مختلف اہم مسائل پر نکتہ ہائے اعتراضات بھی اٹھائیں گے، جن میں وفاقی ہسپتالوں میں آلات کی کمی پر عالیہ کامران کا نوٹس بھی زیر بحث آئے گا۔

.

ذریعہ: Nai Baat

پڑھیں:

پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا

اسلام آباد:

حکومتِ پاکستان اور اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی جانب سے پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن 13 تا 15 اپریل اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

وزارتِ اوورسیز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق اس کنونشن کا مقصد اوورسیز پاکستانیوں کو اپنے گھر میں خوش آمدید کہنا، انہیں گلے لگانا، ان کے تحفظات سننا اور ان کی قیمتی تجاویز کی روشنی میں پالیسی سازی کو بہتر بنانا ہے۔

حکومتِ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کنونشن میں شرکت کے لیے آنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو ریاستی مہمان کا درجہ حاصل ہوگا۔ ہوائی اڈوں پر ان کے والہانہ استقبال کے لیے خصوصی انتظامات اور خیر مقدمی بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ 

شرکا کو مکمل پروٹوکول اور عزت و تکریم کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا، جبکہ عوامی سطح پر تقریبات بھی منعقد کی جائیں گی۔

وزیرِاعظم پاکستان کی خصوصی ہدایت پر یہ تمام انتظامات اس عزم کے ساتھ کیے جا رہے ہیں کہ دنیا بھر میں بسنے والے پاکستانیوں کو یہ احساس دلایا جائے کہ پاکستان ان کا اپنا گھر ہے۔

اوورسیز پاکستانیز کنونشن ایک ایسا فورم فراہم کرے گا جہاں بیرونِ ملک پاکستانی، حکومتی نمائندگان اور قومی ادارے ایک ہی چھت تلے اکٹھے ہوں گے۔

اس مقصد کے لیے مختلف سرکاری اداروں کے سہولتی کاؤنٹرز قائم کیے جا رہے ہیں تاکہ اوورسیز پاکستانیوں کو ایک ہی مقام پر معلومات، رہنمائی اور خدمات کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے۔

یہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ حکومتِ پاکستان اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو سننے، سمجھنے اور فوری حل فراہم کرنے کے لیے نہایت سنجیدہ ہے۔

اس موقع پر اوورسیز کمیونٹی کو پاکستان کے ترقیاتی عمل میں مؤثر کردار ادا کرنے کی دعوت دی جائے گی، اور ان کیلئے موجود سہولیات و پالیسیوں میں بہتری کی تجاویز پر بھی غور کیا جائیگا۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی ارکان کانگریس سے سیاستدانوں کی ملاقاتوں پر پی ٹی آئی میں نیا تنازع شروع
  • قومی اسمبلی : فلسطینو ں سے یکجتی ‘ اسرائیلی مظالم کیخلاف متفقہ ‘ 6نئی نہروں کی تفصیل پیش 
  • پی پی کا عدم تعاون کا فیصلہ،قومی اسمبلی میں حکومت کی اہم قانون سازی متاثر ہونے کا خدشہ
  • صدر مملکت نے سینیٹ کا اجلاس منگل کو طلب کر لیا
  • قومی اسمبلی کا اجلاس آج صدر نے سینٹ کاکل طلب کرلیا 
  • سندھ حکومت اور اپوزیشن اپنے منشور کے مطابق مسائل حل کرنے میں ناکام، رپورٹ
  • نامور کامیڈین جاوید کوڈو کا انتقال، وزیر اعظم اور اسپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
  • لیہ، ایم ڈبلیو ایم کے مرکزی کنونشن کی دعوتی مہم جاری، کنونشن 18 اپریل سے شروع ہوگا 
  • ملک میں پہلا اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل شروع ہوگا
  • پہلا 3 روزہ اوورسیز پاکستانیز کنونشن کل سے اسلام آباد میں شروع ہوگا