بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز  اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔

پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔

یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

ملک میں فائیو جی ٹینکالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی

اسلام آباد:

وفاقی حکومت نے 5 جی ٹیکنالوجی کے سپیکٹرم کی نیلامی کے فریم ورک کو حتمی شکل دے دی۔

دستاویز کے مطابق وزارت آئی ٹی نے فائیو جی ٹیکنالوجی کا روڈ میپ تیار کر لیا، فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 سے ملک بھر میں لانچ ہوگی۔

سپیکٹرم کی نیلامی 5 مراحل میں مکمل کی جائے گی جبکہ نیلامی کا عمل آئندہ ماہ سے شروع ہوگا۔ پی ٹی اے کنسلٹنٹ کی سفارشات سپیکٹرم ایڈوائزری کمیٹی کو دے گا۔

دوسرے مرحلے میں ایڈوائزری کمیٹی پالیسی اصلاحات کو حتمی شکل دے گی۔

ایڈوائزری کمیٹی مارچ میں فائیو جی سپیکٹرم کی قیمتوں کا تعین اور تجارتی شرائط طے کرے گی جبکہ اپریل میں وفاقی حکومت کی جانب سے پالیسی ڈائریکٹیو کی منظوری دی جائے گی۔

پی ٹی اے مئی 2025 میں فائیو جی سپیکٹرم کو نیلام کرے گا۔ پی ٹی اے کی جانب سے فائیو جی کے چار سپیکٹرم نیلامی کے لیے رکھے جائیں گے جس میں 700، 2300، 2600 اور 3500 میگا ہرٹز کے فائیو جی سپیکٹرم نیلام کیے جائیں گے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کےنوجوان ملک کا مستقبل ہیں، ماہرتعلیم ڈاکٹرعطاالرحمان کا خطاب
  • پاکستان کا بھی چاند پر اترنے کا فیصلہ
  • چائنا میڈیا گروپ کی جانب سے”2025 اسپرنگ فیسٹیول گالا” پریس کانفرنس کا انعقاد
  • چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی سٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے
  • شینزو-19 کے خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے
  • یمن کا طیارہ بردار امریکی بحری جہاز پر کامیاب حملہ
  • فائیو جی ٹیکنالوجی جون 2025 ء سے پاکستان بھر میں لانچ ہوگی
  • فائیو جی ٹیکنالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی
  • ملک میں فائیو جی ٹینکالوجی کب لانچ ہوگی؟ تاریخ سامنے آگئی