چین کی جانب سے 2025 کے انسان بردار خلائی مشن کے لوگو کا اجراء WhatsAppFacebookTwitter 0 20 January, 2025 سب نیوز

بیجنگ : 2025 میں، چین شینزو 20 اور شینزو 21 سمیت دو انسان بردار خلائی جہاز  اور تھیان چو 9 کارگو خلائی جہاز لانچ کرے گا۔

پیر کے روز چائنا مینڈ اسپیس انجینئرنگ آفس نے مذکورہ فلائٹ مشن کے لوگو جاری کئے۔

یہ لوگو سادہ لیکن بامعنی ہیں، جدید ٹیکنالوجی کو روایتی ثقافت کے ساتھ مربوط کرتے ہیں، اور چینی خلابازوں کی ہمت اور عزم کو ظاہر کرتے ہیں۔ یہ لوگو نہ صرف چین کی ایرو اسپیس ٹیکنالوجی کی محرک قوت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ مستقبل کی تلاش کے لیے اس کی لامحدود خواہش اور عزم کا بھی اظہار کرتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Sub News

پڑھیں:

پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟

اس سال 2025 پاکستان سے پرائیوٹ حج اسکیم کے تحت صرف 23،620 عازمین فریضہ حج ادا کر سکیں گے۔

حج 2025  کے کوٹہ کے ساتھ خدمات فراہم کردہ سروس پرووائیڈرز کی فہرست وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی کی ویب سائٹ اور پاک حج ایپ پر اپ ڈیٹ کر دی گئی ہے۔

ایسے تمام عازمین جنہوں نے رجسٹرڈ سروس پرووائیڈرز کے ساتھ بکنگ کرائی ہے، وہ وزارت کی ویب سائٹ https://pvt-inquiry.hajjinfo.org/  پر اپنی درخواست کی حیثیت اور معاہدہ چیک کر سکتے ہیں۔ مزید اپ ڈیٹس اور معلومات کے لیے پاک حج2025 موبائل  ایپ کا استعمال کیا جاسکتا ہے۔

وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام منظم / سروس پرووائیڈرز کمپنیوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ  حج 2025 كے منظورشدہ  كوٹہ كےمطابق عازمین حج کو اپ ڈیٹ شدہ معاہدہ (حج فارم) فراہم کریں اور وزارت حج و عمرہ، مملکت سعودی عرب کی تعلیمات کے مطابق 18.4.2025 تک عازمین حج کے ویزا اجرا کے عمل کو  یقینی بنائیں۔

سیکشن افسر مانیٹرنگ  (برائے شکایات) فون: 0519218571

ای میل: [email protected]

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

پرائیوٹ عازمین حج پرائیویٹ حج اسکیم وزارت مذہبی امور

متعلقہ مضامین

  • پرائیویٹ حج اسکیم: اس سال کتنے عازمین حج پر جائیں گے؟
  • پی ایس ایل 2025: آج آرام کا دن، کل کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹکرائیں گے
  • لکس اسٹائل ایوارڈز 2025 کیوں منسوخ کیے گئے؟
  • بنگلہ دیش میں پوہیلا بوشاکھ تقریب کا جشن 2025
  • 2025 میں سعودی عرب نے 70 فیصد پاکستانی افرادی قوت کو اپنی طرف راغب کیا، رپورٹ
  • خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا، سی آئی اے
  • چند اصول ارتقائے ذات کے
  • ستاروں کی روشنی میں آج بروزبدھ،16اپریل 2025 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟
  • سعودی عرب کا عالمی بینک کو شام کے ذمہ واجب الاداد قرضوں کی ادائیگی کا عندیہ
  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی