ملتان، وحدت یوتھ کے زیراہتمام ''سیرت سیدہ فاطمہ'' کے عنوان سے بک ریڈنگ مقابلہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کوئز مقابلہ کے نتائج کا علان بعد میں کیا جاے گا، نمایاں نمبرز حاصل کرنے والے شرکا امتحان کے لیے تقریب انعامات کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا، اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سید ارتضی نقوی اور دیگر موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ وحدت یوتھ ڈویژن ملتان کے زیراہتمام عظیم الشان سیرت سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے عنوان سے کتاب سیرت سیدہ فاطمہ کی بک ریڈنگ کے بعد کوئز مقابلہ امام بارگاہ سائبان زہرا سبزازار ملتان میں منعقد ہوا۔ جس میں برادران و خواہران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کوئز مقابلہ کے نتائج کا علان بعد میں کیا جائے گا، نمایاں نمبرز حاصل کرنے والے شرکا امتحان کے لیے تقریب انعامات کا انعقاد بعد میں کیا جائے گا۔ اس موقع پر ڈویژنل جنرل سیکرٹری وحدت یوتھ سید ارتضی نقوی اور دیگر موجود تھے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
ڈی جی خان، قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ
ڈی جی خان، قبائلی عمائدین کا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ WhatsAppFacebookTwitter 0 13 April, 2025 سب نیوز
ڈیرہ غازی خان (آئی پی ایس ) پنجاب اور خیبر پختونخوا کے سرحدی علاقے کے قبائل نے خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈی جی خان کے قبائلی علاقے باجھہ میں عمائدین کا جرگہ ہوا جس میں عمائدین کا کہنا تھا دہشت گردوں نے علاقے میں بھتہ خوری اور اغوا کی وارداتیں کرنا شروع کر دی ہیں۔
جرگے میں عمائدین نے فیصلہ کیا کہ باجھہ کے لوگ اپنے علاقے کی حفاظت کریں گے، 50 افراد پر مشتمل لشکر دن اور 50 افراد رات کو پہرہ دیں گے۔جرگہ عمائدین کا کہنا تھا خوارجی دہشتگردوں کا بھرپور مقابلہ کیا جائے گا۔خیال رہے کہ قبائلی علاقہ باجھہ پنجاب اور خیبرپختونخوا کی سرحدی پٹی پر واقع ہے۔