City 42:
2025-01-20@09:10:05 GMT

28 لاکھ تولہ سونا دریاقت،حقیقت کیا نکلی؟

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

ویب ڈیسک: وزیر معدنیات شیر علی گورشانی نے کہا اٹک کے مقام پر ہمیں انکشاف ہو اکہ یہاں سونا موجود ہے جو ریت کے زرؤں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

سینیئر صحافی منصور علی کے پوڈکاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر معدنیات شیر علی گورشانی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل در آمد کررہے ہیں، کوشش کررہے ہیں کہ اس صوبے کی تقدیر بدل جائے، امید ہے صوبے کی عوام کی بہتری کے لئے کچھ کرجائیں گے۔

صوبہ بھرمیں ڈرائیونگ لائسنسنگ سہولیات و فراہمی کا سلسلہ جاری

صحافی منصور علی خان نے سوال کرتے کہا کیا واقعی 28 لاکھ تولہ سونا دریاقت ہوا ہے؟ جواب دیتے ہوئے وزیر معدنیات نے کہا اٹک کے مقام پر ہمیں انکشاف ہو اکہ یہاں سونا موجود ہے جو ریت کے زرؤں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔

جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے بعد نیسپاک کی جانب سے بھی سونے کی موجودگی چیک کرائی گئی،ان کا کہنا تھا کہ ہرطرف سے تصدیق کے بعد پنجاب حکومت کی اعلی سطح کی کمیٹی وزیراعلی کو ملی۔

وزیر معدنیات شیر علی گورشانی کا کہنا تھا کہ 25 کلومیٹر کے ایریا پر  اُن کے مشاہدے کے مطابق یہ سونا موجود ہےاور مالیت 28 لاکھ تولہ ہے۔

واٹس ایپ کے سٹیٹس فیچر کو مزید بہتر بنا دیا گیا

وزیر معدنیات کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ 5 سالوں میں اس ادارے میں بہت کرپشن ہوئی، شاید 77 سال میں نہیں پہنچا ہوگا، اس سیٹ پر سابق وزیر حافظ عمار یاسر تھے جو کہ اس وقت ملک سے باہر ہیں، وہ آکر قوم کو جواب دیں ساڑھے 4 سال ادارے کے ساتھ کیا کیا ہے؟

واضح رہے کہ سابق نگران وزیر معدنیات ابراہیم حسن مراد نے سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا تھا کہ اٹک کے قریب دریائے سندھ میں 28 لاکھ تولہ سونے کے ذخائر موجود ہیں، جن کی مالیت 800 ارب روپے یا 2 ارب 87 کروڑ ڈالر بنتی ہے۔

کیاواقعی ثانیہ مرزا کو متحدہ عرب امارات کے پراپرٹی ٹائیکون کی شکل میں نیا پیار مل گیا؟ تہلکہ خیز خبر

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: وزیر معدنیات کہنا تھا کہ لاکھ تولہ

پڑھیں:

پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے: ہمایوں اختر

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر—فائل فوٹو

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے۔

فیصل آباد میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی اداروں كے نہ ہونے سے دیہی علاقوں میں بنیادی مسائل حل نہیں ہو رہے۔

ہمایوں اختر کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی فی الفور قانون سازی كرے اور بلدیاتی انتخابات كرائے جائیں۔

ہماری کاوشوں سے انٹر چینج کی منظوری پر ن لیگ تختی لگانے کیلئے سرگرم ہیں: ہمایوں اختر خان

سابق وفاقی وزیر ہمایوں اختر خان نے فیصل آباد میں این اے 97 میں علاقہ مکینوں سے ملاقات کی ہے۔

سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فنڈز ارکان اسمبلی کے بجائے عوام کے حقیقی نمائندوں تک منتقل ہونے چاہئیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ حكومت كسانوں كی مشكلات دور كرنے كے لیے ٹھوس اقدامات كرے۔

متعلقہ مضامین

  • حکومت پر بیرونی دباؤ بڑھ چکا ہے، فواد چودھری
  • موریطانیہ کشتی حادثہ: جاں بحق ابوبکر 7 ماہ قبل روانہ ہوا، ایجنٹ کو 34 لاکھ ادا کیے، اہلِ خانہ
  • القادر یونیورسٹی کو بند کرنے کی سازش ہورہی ہے: سلمان اکرم راجہ
  • پنجاب میں بلدیاتی اداروں كا قیام عمل میں لایا جائے: ہمایوں اختر
  • پی ٹی آئی کا سیاست کیلئے مذہب کارڈ کا استعمال افسوسناک ہے، عطا تارڑ
  • ’190 ملین پاؤنڈ کی ڈیل شہزاد اکبر اور فرح گوگی نے مل کر انجام تک پہنچائی‘
  • سینٹ: خفیہ معلومات افشا کرنے کیخلاف قانون موجود، اعظم تارڑ 
  • لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری
  • پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ