Jasarat News:
2025-04-16@22:45:57 GMT

پاکستانی سیٹلائٹ مدار میں داخل

اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT

پاکستانی سیٹلائٹ مدار میں داخل

پاکستان نے خلائی تحقیق اور ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک اہم پیش رفت کی ہے اور اس نے اپنی پہلی خود تیار کردہ الیکٹرو آپٹیکل سیٹلائٹ ای او-ون خلا میں بھیج دی ہے۔ یہ کامیابی نہ صرف پاکستان کی تکنیکی صلاحیتوں کی عکاسی کرتی ہے بلکہ مستقبل کے بے شمار امکانات کے دروازے بھی کھولتی ہے۔ چین کے جی چھوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانگ مارچ ٹو-ڈی کیریئر راکٹ کے ذریعے ای او-ون کو خلا میں روانہ کیا گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق سیٹلائٹ کامیابی سے مدار میں داخل ہوگئی، جو پاکستان اور چین کے مابین سائنسی تعاون کا ایک اور مظہر ہے۔

ای او-ون سیٹلائٹ کو ماحولیاتی نگرانی، زراعت، دفاع، شہری منصوبہ بندی، اور ڈیزاسٹر ریسپانس جیسے اہم شعبوں میں استعمال کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ اس جدید سیٹلائٹ کے ذریعے پاکستان اپنے قدرتی وسائل کی نگرانی کرنے، خوراک کی حفاظت کو یقینی بنانے، اور پانی کے انتظام میں بہتری لانے کے قابل ہوگا۔ اس اہم پیش رفت کا سہرا سپارکو کے سر ہے، جو پاکستان کے قومی خلائی ادارے کے طور پر خلائی سائنس اور تحقیق میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔ یہ کامیابی صرف ایک سیٹلائٹ لانچ کرنے سے کہیں زیادہ ہے؛ یہ پاکستان کی خلائی تحقیق میں خود انحصاری اور تکنیکی مہارت کی جانب ایک مضبوط قدم ہے۔ اس سیٹلائٹ سے حاصل ہونے والا ڈیٹا ملک کی معیشت، ماحولیاتی تحفظ، اور دفاعی حکمت عملیوں میں نمایاں بہتری لانے میں مدد دے گا۔ ای او-ون مشن نے پاکستان کو ان ممالک کی صف میں شامل کر دیا ہے جو اپنی خلائی ٹیکنالوجی کو ترقی دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہ مشن نہ صرف سائنسدانوں اور انجینئرز کی محنت کا مظہر ہے بلکہ نوجوان نسل کے لیے تحریک کا بھی باعث ہے کہ وہ خلائی تحقیق اور سائنس میں اپنا کردار ادا کریں۔ ای او-ون سیٹلائٹ کی خلا میں روانگی پاکستان کے لیے ایک نیا باب ہے جو سائنسی تحقیق، تکنیکی ترقی، اور خود انحصاری کی روشن مثال پیش کرتا ہے۔ یہ نہ صرف قومی فخر کا باعث ہے بلکہ عالمی برادری میں پاکستان کے مقام کو بھی مستحکم کرے گا۔ پاکستان کے لیے یہ کامیابی اس بات کا اشارہ ہے کہ مسلسل محنت اور درست سمت میں پیش رفت سے عالمی سطح پر نمایاں مقام حاصل کیا جا سکتا ہے۔ اب وقت ہے کہ حکومت، تعلیمی ادارے، اور نجی شعبے مل کر اس میدان میں مزید سرمایہ کاری کریں تاکہ ملک کی ترقی کی رفتار کو مزید تیز کیا جا سکے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پاکستان کے کے لیے

پڑھیں:

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل

چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل WhatsAppFacebookTwitter 0 15 April, 2025 سب نیوز

بیجنگ :چین کے  صدر شی جن پھنگ کا  ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل ہوا۔ اس موقع پر ویتنام کی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سکریٹری  تولام نے انھیں الوداع کیا۔شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ اگرچہ یہ دورہ مختصر  رہا ، لیکن  دورے کے دوران متعدد اہم سرگرمیاں  منعقد ہوئیں اور ٹھوس نتائج حاصل کیے گئے۔

فریقین نے بیرونی خطرات اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے اور علاقائی امن و استحکام اور بین الاقوامی شفافیت اور انصاف کو برقرار رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔

 شی جن پھنگ نے کہا کہ انہیں چین ویتنام تعلقات کی ترقی کے امکانات پر  اعتماد ہے۔ فریقین کو اس دورے کے نتائج پر مکمل طور پر عمل درآمد کرنا چاہئے اورچین ویتنام  ہم نصیب معاشرے  کی تعمیر کا فروغ جاری رکھنا چاہئے۔

تولام نے کہا کہ ویتنامی فریق اس دورے کے نتائج پر فعال طور پر عمل درآمد کرے گا، دونوں  پارٹیوں  اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مسلسل ترقی کو فروغ دے گا، اور دونوں ممالک کے لئے مشترکہ خوشحالی کا مستقبل تخلیق کرے گا.15 اپریل کی سہ پہر شی جن پھنگ نے ویتنام کا سرکاری دورہ مکمل کیا۔

متعلقہ مضامین

  • چہل قدمی کو عادت بنانے کا ایک اور بہترین فائدہ سامنے آگیا
  • خلائی مخلوق نے سوویت فوجیوں کو پتھر میں بدل دیا، سی آئی اے
  • یوٹیوبرز رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی کامیابی مستقل کوششوں اور لگن کا نتیجہ ہے۔یاسر حسین
  • این آئی اے نے تین کشمیریوں کے خلاف چارج شیٹ داخل کر دی
  • این اے 213 میں ضمنی الیکشن کی تیاریاں آخری مراحل میں داخل
  • عراق : ریت کا طوفان , ہزاروں افراد اسپتال میں داخل، ائیرپورٹس بند
  • ہمیشہ سے نیلے نہیں تھے بلکہ۔۔۔سمندر اربوں سال پہلے کیسے دکھائی دیتے تھے ؟سائنسدانوں کا نئی تحقیق میں حیران کن انکشاف
  • چینی صدر کا  ویتنام کا سرکاری دورہ کامیابی سے مکمل
  • خواتین پر مشتمل پہلی خلائی پرواز، گلوکارہ کیٹی پیری سمیت 6 خواتین نے تاریخ رقم کردی
  • ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان ویمنز کی مسلسل تیسری کامیابی، تباہ کن بولنگ کرکے ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرادیا