وزیراعظم اورنواز شریف کی ملاقات، پی ٹی آئی مذاکرات زیرغور
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
سٹی42:وزیراعظم شہباز شریف اور صدر ن لیگ نواز شریف کے درمیان ملاقات، اہم سیاسی امور زیر غور آئے۔وزیراعظم نے پی ٹی آئی سے مذاکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے تحریری مطالبات بارے بھی غور کیا گیا،پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی،حکومتی اور سیاسی معاملات سے متعلق نواز شریف سے گائیڈ لائن لی گئی،وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی ملاقات میں موجود تھیں،ملاقات 2 گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہی۔
تکنیکی اور آپریشنل وجوہات کے باعث متعدد پروازیں منسوخ
ملاقات میں تینوں رہنماؤں نے موجودہ ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا جب کہ وزیراعظم شہبازشریف نے نواز شریف کو ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال سے آگاہ کیا اوراہم امور پر مشاورت کی۔
اس کے علاوہ ملاقات میں پی ٹی آئی سے ہونے والے سیاسی مذاکرات بھی زیر غور آئے، مذاکراتی کمیٹیوں کی ملاقات کے دوران پیش کیے جانے والے تحریک انصاف کے تحریری مطالبات کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔
میٹرک میں مزید 3 نئے گروپس کا اضافہ کر دیا گیا
ملاقات میں گفتگو میں کہا گیا کہ ملک کی معاشی بدحالی دور کرنے کے لیے حکومت کی کوششیں رنگ لائی ہیں، مہنگائی کےگراف میں خاطرخواہ کمی آئی ہے۔مسلم لیگ (ن) کے صدر نے مہنگائی میں کمی اور عوام کو ریلیف کی فراہمی کے لیے حکومتی اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔بعد ازاں، وزیراعظم شہباز شریف ملاقات کے بعد واپس ماڈل ٹاؤن روانہ ہوگئے۔
ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: ملاقات میں نواز شریف
پڑھیں:
نواز شریف کی پی ٹی آئی سے مذاکرات پر وزیراعظم کو اہم ہدایت
لاہور:مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے وزیراعظم کو اہم ہدایت کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے جاتی امرا میں مسلم لیگ ن کے صدر اور اپنے بڑے بھائی نواز شریف سے اہم ملاقات کی جو دو گھنٹے تک جاری رہی اور اس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سمیت دیگر رہنما بھی شریک ہوئے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے صد مسلم لیگ ن کو ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال ،مذاکرات اور ملکی معاشی استحکام سمیت اہم امور پر بریفنگ دی۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک کےلئے ہم سب کو اکٹھا ہوکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے تحریک انصاف سے مذاکرات کے حوالے سے شہباز شریف کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔
https://www.express.pk/story/2743592/muslim-league-n-ki-aala-qayadat-ka-pti-k-tehriri-mutalibat-par-gor-2743592/شہبازشریف نے مذاکرات کے حوالے سے ہونے والی اب تک کی پیشرفت سے آگاہ کیا اور بریفنگ دی کہ ملک کے معاشی حالات بہتر ہوگئے، حالات مثبت سمت کی طرف گامزن ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پی ٹی آئی سے مذکراتی عمل بارے تازہ صورتحال سے آگاہ کیا جبکہ اہم بیٹھک میں پی ٹی آئی کے مطالبات پر غور بھی کیا گیا۔
اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے حکومتی کمیٹی کے علاوہ دیگر اسٹیک ہولڈرز سے بھی ملاقات بھی زیر غور آئی۔
نواز شریف نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی عوام کو مہنگائی سے ریلیف دیاگیا، مسلم لیگ ن کی حکومت بہتر انداز میں عوام کی خدمت کرتی رہے گی، ملک کے معاشی استحکام کیلئے سیاسی استحکام بہت ضروری ہے۔
https://www.express.pk/story/2743582/pti-ka-190-million-pounds-case-ka-faisla-aglay-48-hours-m-challenge-krne-ka-faisla-2743582/بعد ازاں شہباز شریف صدر ن لیگ سے ملاقات کے بعد جاتی عمرہ سے واپس روانہ ہوگئے۔