غزہ:جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد کے بعد خان یونس میں نصر اسپتال کے قریب صحافیوں کا گروپ فوٹو.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

غزہ جنگ بندی پر پوپ فرانسس کا خیرمقدم

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد شروع ہونے کا خیر مقدم کیا ہے۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ معاہدے میں شامل تمام ثالث کاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، امید ہے تمام فریقین غزہ جنگ بندی معاہدے کا احترام کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بہت جلد تمام یرغمالی واپس اپنے گھروں کو اپنے پیاروں کے پاس پہنچیں گے، غزہ میں اشد ضروری انسانی امداد بہت جلد پہنچنے کی بھی امید ہے۔

پوپ فرانسس نے کہا کہ امید کرتے ہیں اسرائیل اور فلسطین سیاسی حکام دو ریاستی حل تک بھی پہنچیں گے، دعا ہے سب بات چیت، مفاہمت اور امن کے لیے راضی رہیں۔

واضح رہے کہ غزہ میں اسرائیل اور حماس جنگ بندی کے بعد حماس نے غزہ سے 3 اسرائیلی یرغمالی خواتین کو رہا کردیا جبکہ اسرائیل نے 90 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • غزہ جنگ بندی پر پوپ فرانسس کا خیرمقدم
  • لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایل ایف ہائیکورٹ کے وفد کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو
  • غزہ میں جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد یقینی بنانا چاہیے
  • غزہ جنگ بندی معاہدہ ، حماس نے 3 اسرائیلی قیدی  ریڈ کراس کے حوالے کردیے
  • جنگ بندی: حماس نے 3 اسرائیلی قیدیوں کو ریڈ کراس کے حوالے کردیا
  • جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد سے قبل اسرائیلی کابینہ کے 3 وزرا مستعفی
  • غزہ میں جشن کا سماں، جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد شروع ہونے میں کچھ دیر باقی
  • غزہ میں جنگ بندی کا آغاز قریب، اسرائیلی فوج رفح سٹی سے نکلنا شروع
  • جستجو اور یو ایس ایڈ کے تعاون سے ہونے والے پروگرام کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو