لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایل ایف ہائیکورٹ کے وفد کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایل ایف ہائیکورٹ کے وفد کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو.
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علامہ شبیر حسن میثمی کی وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کیجانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی سردار محمد یوسف سے ملاقات کی اور حج و زیارات سے متعلق معاملات پر گفتگو کی۔ ملاقات میں حج و عمرہ اور زیارات مقدسہ کے لیے بعض عوامی مسائل سے وفاقی وزیر کو آگاہ کیا گیا اور حج، محرم اور اربعین سے قبل ان مسائل کو حل کرکے زائرین کو سہولیات فراہم کرنے کی اپیل کی۔
وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے حج و زیارات میں زائرین کو درپیش مسائل کو حکومت کی جانب سے حل کرنے کے کوششوں سے آگاہ کیا اور باہمی کاوشوں سے رواں برس حج و زیارات میں عوام کو مذید بہتر سہولیات دینے کی یقین دھانی کروائی۔ وفاقی وزیر نے ملک بھر میں اتحاد بین المسلمین کے لیے بھی باہمی کاوشوں کو اہم قرار دیا۔ مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے بانی اتحاد امت قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) کی زیر قیادت شیعہ علماء کونسل پاکستان کے اتحاد بین المسلمین کے لیے ملک بھر میں جاری اقدامات سے آگاہ کیا اور اتحاد امت کے لیے باہمی کاوشوں کو وقت کا اہم تقاضہ قرار دیا۔