لاہور: امیرجمعیت اہلحدیث پروفیسر ساجد میر ودیگر مجلس شوریٰ کے اجلاس کے موقع پر اسٹیج پر موجو دہیں.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )لائنز ایریا میں شادی کی تقریب میں جانے والی فیملی کے بند گھر سے چور 70 لاکھ روپے سے زائد مالیت کے طلائی زیوارت اور نقدی چوری کر کے لے گئے،۔تفصیلات کے مطابق بریگیڈ کے علاقے لائنز ایریا ٹونیشیا لائن سابقہ میکرو سپر اسٹور کے عقب والی گلی واٹر گرائونڈ کے سامنے والے گھر سے ڈاکو 70 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور نقد رقم چوری کر کے لے گئے۔پولیس اور فارنزک ڈیپارٹمنٹ کے افسران نے جائے وقوع کا معائنہ کیا اور شواہد اکٹھے کیے۔گھر کے مالک شجاع الدین کے بیٹے سلمان نے بتایا کہ ان کے گھر کے قریب رہائش پذیر کزن کی شادی کی تقریب تھی جس میں شرکت کے لیے رات تقریباً 10 بجے تمام گھر والے گھر کو تالا لگا کر گئے تھے۔ رات ڈیڑھ بجے جب شادی کی تقریب سے واپس آئے تو گھر اور اندر موجود تمام الماریوں کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے، دیکھنے پر معلوم ہوا کہ الماریوں کی تجوری میں رکھے طلائی زیورات، نقد رقم اور دیگر قیمتی سامان غائب تھا۔انہوں نے بتایا کہ تقریباً 16 تولے کے طلائی زیورات، 34 لاکھ روپے نقدی اور دیگر سامان گھر سے غائب ہے جبکہ مزید دیکھنے پر معلوم ہوگا کہ کیا کیا سامان چوری ہوا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • لاہور: وفاقی وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ این اے 127میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماع سے خطاب کررہے ہیں
  • لاہور: گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان سے پی ایل ایف ہائیکورٹ کے وفد کا ملاقات کے موقع پر گروپ فوٹو
  • ڈاکٹر نجلا الردادی
  • مجلس وحدت مسلمین سندھ کے تحت مرکزی اجتماعی دعائے توسل و جشن مولود کعبہؑ کا انعقاد
  • تمام فارمیٹس اور پی ایس ایل کھیلنا چاہتا ہوں مگر موقع نہیں دیا جارہا، ساجد خان
  • امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی محمد جاوید قصوری شیخو پورہ کی ضلعی شوریٰ کے اجلاس سے خطاب کر رہے ہیں
  • عالیہ نیلم کے زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری
  • اوگرا کی ایل پی جی باؤزرز کی گنجائش 30 میٹرک ٹن تک محدود رکھنے کی ہدایت
  • لائنزایریا میں گھر سے 16تولے سونا ودیگر اشیا چوری