کراچی(اسٹاف رپورٹر) کراچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہوگیا ۔ریڈ لائن کی تعمیرات کے دوران متاثر ہو نے والی 84 انچ کی لائن جس کی مرمت میں 8 دن لگے اس میں سے رساو شروع ہو گیا۔واٹر کارپوریشن کے حکام سرجوڑ کر بیٹھ گئے کہ لائن کی خرابی کے بعد پانی کی فراہمی معمول پر رکھی جائے یا روکی جائے، اس حوالے سے جمعرات کو اجلاس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔کراچی میں پانی کا بحران کا پھر سے خدشہ منڈلانے لگا ریڈ لائن کے تعمیراتی کام کے دوران 3دسمبر کو 84 انچ کی لائن دو مقامات سے پھٹ گئی تھی جس کے بعد سے شہر میں پانی کی فراہمی بند کرکے مرمتی کام کیا گیا جو 8 دن تک جا ری رہا پانی بند ہو نے کی وجہ سے شہر میں پانی کا بدترین بحران پیدا ہو گیا تھا۔اس دوران شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھے ڈھائی ارب گیلن پانی 8 دن میں شہر کو فراہم نہیں کیا جا سکا تھا تاہم 8 دن کے بعد مرمتی کام کیا گیا اور شہر میں پانی کی فراہمی شروع کردی گئی تھی لیکن ایک مقام سے لائن میں رساؤ شروع ہو گیا جہاں گڑھے میں پانی بھر گیا جبکہ وقت کے ساتھ ساتھ رساؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔واٹر کارپوریشن اس صورتحال پر سرجوڑ کربیٹھ گئے جعمرات کو فیصلہ ہوگا کہ کر اچی میں دوبارہ پانی بند کر کے مرمتی کام کیاجا ئیں گا یا پانی کی فراہمی کے دوران ہی کام کیا جا ئیں گے لیکن کراچی میں ایک بار پھر پانی کے بحران کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔کراچی کے شہریوں نے 8 دن میں اپنی ضروریات پوری کر نے کے لیے 3ارب روپے سے زائد کا پانی خرید کراپنی ضروریات پوری کی تھی۔علاوہ ازیں کے فور منصوبے کے التوا کے بھی خدشات پیدا ہوگئے ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: پانی کی فراہمی کراچی میں بحران کا میں پانی کام کیا پیدا ہو ہو گیا کے بعد

پڑھیں:

پی ای سی ایچ ایس میں گیس بحران پرمکینوں میں اشتعال پھیلنے لگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہر قائد کے علاقے پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 میں گیس کا بحران شدت اختیار کرگیا ہے۔ متعدد بار شکایتوں کے باوجود علاقے کے مکین گیس سے محروم ہیں۔جس کے باعث علاقہ مکینوں میں اشتعال پیدا ہورہاہے جوکسی ناخوشگوار واقعہ کو جنم دے سکتا ہے۔تفصیلات کے مطابق پی ای سی ایچ ایس بلاک 6 قائدین اسکول کے قریب لین ون سے 20 اور243 سے لین 255 تک کا بڑے علاقے میں 3 جنوری کی دوپہر12 بجے سیگیس کی فراہمی بند ہے۔ علاقہ مکینوں کی جانب سے درجنوں بار شکایتیں اور صدر زون کے دفتر میں اسسٹنٹ جی ایم جاوید میمن سے ملاقاتیں بھی کیں جس میں ان کی جانب سے کہا گیا کہ سردیوں کے باعث گیس پریشر میں کمی کاسامنا ہے اس لیے گیس کی قلت ہے۔علاقہ مکینوں نے جاوید میمن سے کہا کہ گیس پریشر میں اضافہ کرنا اور متاثرہ علاقوں میں گیس فراہم کرنا آپ کی ذمہ داری ہے ،متاثرہ مکین باقاعدگی سے اپنے واجبات ادا کرتے ہیں جبکہ گیس کمپنی کی جانب سے میٹر بھی لگے ہوئے ہیں اس لئے علاقہ مکینوں کو گیس فراہم کرنا عملے کی اولین ذمہ داری ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقے میں سالوں سے گیس کی فراہمی جاری تھی ۔علاقہ مکینوں کی جانب نے مطالبہ کیاہے کہ فوری طورپر متاثرہ علاقے میں گیس فراہمی بحال کی جائے۔

متعلقہ مضامین

  • دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، کراچی کو پانی کی فراہمی متاثر
  • جامشورو،پینے کے پانی کی عدم فراہمی پر شہری پریشان
  • سندھ میں پانی کا بحران شدت اختیار کر گیا، کے بی فیڈر کی لائننگ کا کام التواء کا شکار
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز ٹرپ کر گئے
  • کراچی میں بجلی کا بڑا بریک ڈاؤن، 400 سے زائد فیڈرز پر بجلی کی فراہمی معطل
  • پی ای سی ایچ ایس میں گیس بحران پرمکینوں میں اشتعال پھیلنے لگا
  • ملک میں جانوروں کی قلت کا خدشہ پیدا ہوگیا
  • لوگوں کو بہترین سفر سہولتوں کی فراہمی کے منصوبے پر کام کررہے ہیں، شرجیل میمن