سوئٹزر لینڈ: پاکستانی طالبعلم نے فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپئن شپ جیت لی
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
پیرس (صباح نیوز) سوئیٹزر لینڈ میں رہائش پذیر پاکستانی نژاد طالب علم عمر ظفر نے بچوں کی فرنچ ریجنل ا سکوائش چمپین شپ جیت لی ہے۔عمر ظفر نے 11 اور 13 سال تک کے عمر کے بچوں کی اسکواش کے تمام میچوں میں لگا تار کامیابی حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ ا سکوائش مقابلے فرانس کے ایک تاریخی اور سیاحتی شہر اینسی میں ہوئے۔ عمر ظفر کے والد شعیب بن ظفر فنانس اور انویسمنٹ کے عالمی ایکسپرٹ کے طور پر جنیوا سوئٹزرلینڈ میں مقیم ہیں ۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عمران خان کی بچوں سے فون پر بات چیت، طبی معائنے کی درخواستیں منظور
---فائل فوٹوعدالت نے بانیٔ تحریکِ انصاف کی بچوں سے فون پر بات چیت اور طبی معائنے کی درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے بانیٔ پی ٹی آئی کی دونوں درخواستیں منظور کر لیں۔
عدالت نے اپنے حکم نامے میں کہا ہے کہ رواں اور گزشتہ سال جیل حکام کو بانیٔ پی ٹی آئی کی ہفتہ وار بچوں سے وٹس ایپ پر بات کروانے کا حکم دیا تھا۔
فہرست بانی پی ٹی آئی کے ترجمان نیاز اللّٰہ نیازی کی جانب سے بھیجی گئی، بیرسٹر گوہر علی، سلمان اکرم راجا اور سلمان صفدر کل بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کریں گے۔
عدالتی حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ عدالتی احکامات پر عمل درآمد کریں، 28 اپریل کو جیل حکام واٹس ایپ کال سے متعلق تعمیلی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں۔
عدالت نے حکم دیتے ہوئے یہ بھی کہا ہے کہ جیل میں موجود ڈاکٹرز کی موجودگی میں بانیٔ پی ٹی آئی کے ذاتی ڈاکٹرز کو طبی معائنہ کرنے دیا جائے، طبی معائنے سے متعلق تعمیلی رپورٹ 28 اپریل کو عدالت میں جمع کروائی جائے۔