کورونا کیسز کے دوبارہ پھیلاؤ کی خبریں‘ قومی ادارہ صحت کی وضاحت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد ( آن لائن) ملک میں کورونا کیسز کے دوبارہ پھیلاؤ کی خبروں پر قومی ادارہ صحت نے وضاحت جاری کردی۔ اے آر وائی نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے ملک میں کورونا کیسز کے پھیلاؤ کی تردید کی ہے، اس حوالے سے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول این آئی ایچ کے سربراہ ڈاکٹر ممتاز خان نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے حوالے سے صورتحال قابو میں ہے، کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کی بات درست نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں انفلوئنزا ایچ ون این ون کیسز سامنے آرہے ہیں، سردیوں میں امراض تنفس کیسز میں اضافہ معمول کی بات ہے، کورونا، نیمو، انفلوئنزا، موسمی فلو کی علامات ملتی جلتی ہیں اس لیے شہریوں کو گھبرانے کی ضرورت نہیں حالات قابو میں ہیں، قومی ادارہ صحت نے ملک بھر میں سرویلنس بڑھادی ہے۔دوسری طرف ماہر متعدی امراض ڈاؤ ہسپتال پروفیسر سعید خان نے بتایا کہ کراچی میں بڑی تعداد میں لوگ نزلہ، کھانسی اور بخار میں مبتلا ہو رہے ہیں، ٹیسٹ کروانے پر 25 سے 30 فیصد مریضوں میں کورونا مثبت آ رہا ہے، 10 سے 12 فیصد مریضوں میں انفلوئنزا ایچ 1 این 1 جبکہ 5 سے 10 فیصد بچوں میں سانس کی نالی کے انفیکشن کی تصدیق ہو رہی ہے، کورونا، انفلوئنزا ایچ 1 این 1 اور سردیوں کے دیگر وائرل انفیکشن کی علامات ملتی جلتی ہیں۔ماہر متعدی امراض کہتے ہیں کہ ان تمام وائرسز کی علامات آپس میں ملتی ہیں، اکثر مریض ٹیسٹ نہیں کرواتے جس کے باعث بیماریوں کی تصدیق نہیں ہوتی، کورونا وبا کی علامات میں ذائقہ اور خوشبو کا ختم ہونا بھی شامل ہیں، سردیوں میں یہ بیماریاں تیزی سے پھیلتی ہیں، وینٹی لیشن کا ناقص نظام وائرسز کے پھیلاؤ کی بڑی وجہ بنتا ہے لہذا شہری احتیاطی تدابیر لازمی اپنائیں، ماسک پہنیں، خود کو ڈھانپ کر رکھیں اور ہر سال انفلوئنزا کی ویکسین لازمی لگوائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کورونا کیسز کی علامات
پڑھیں:
یہ دوبارہ نہیں ہوگا، ابراہیم علی خان نے پاکستانی نقاد کو دیئے ردعمل پر غلطی تسلیم کرلی
نوجوان اداکار ابراہیم علی خان نے حال ہی میں فلم فیئر کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے پاکستان کے ایک فلم نقاد تیمور اقبال کو ان کی پہلی فلم پر دی گئی تنقیدی رائے کے بعد دھمکی دی تھی۔
ابراہیم کے مطابق نقاد کی جانب سے ان کے جسمانی خدوخال پر ذاتی تبصرہ کیا گیا تھا، جسے انہوں نے ’بیلو دی بیلٹ‘ یعنی حد سے تجاوز کرنے والا سمجھا اور فوری اس پر ردعمل دیا۔
View this post on InstagramA post shared by BollywoodShaadis.com (@bollywoodshaadis)
ابراہیم نے کہا کہ وہ جانتے ہیں کہ انہیں اس طرح کا ردعمل نہیں دینا چاہیے تھا، تاہم وہ ابھی عوامی تنقید اور شہرت کے دباؤ سے دوچار ہیں۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ان کا ردعمل غیر مناسب تھا اور آئندہ ایسی کسی صورت حال میں تحمل سے کام لیں گے۔
ابراہیم کا کہنا تھا کہ ’مجھے نہیں کرنا چاہیے تھا، لیکن میں ابھی اس سب کا عادی نہیں ہوں۔ آئندہ میں زیادہ تحمل سے کام لوں گا، یہ دوبارہ نہیں ہوگا۔‘
یاد رہے کہ ابراہیم علی خان نے اپنی پہلی فلم ’نادانیاں‘ پر پاکستانی فلمی نقاد کی جانب سے کی گئی تنقید پر انہیں دھمکی خیز پیغام دیا تھا۔