حکمراں ملک کو بحرانوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچائیں‘سینیٹر محمد عبدالقادر
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کوئٹہ (آن لائن) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا ہے کہ پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ انیشی ایٹو اپنانے والا پہلا ملک بن گیا ہے پاکستان کے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائیریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے کا خیر مقدم کیا جانا چاہئے ہے پاکستان، ورلڈ اکنامک فورم کے تحت، ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو (FDI ) کو اپنانے والا پہلا ملک ہے پاکستان کا پہلا ڈیجیٹل ایف ڈی آئی پراجیکٹ اہداف کی نشاندہی کے ساتھ ڈیجیٹل ترقی کو فروغ دینے کے لیے اہم کوششیں کر رہا ہے۔ یہاں جاری ہونے والے ایک بیان میں سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ یہ منصوبہ ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر، ڈیجیٹائز یشن کو اپنانے ، نئی ڈیجیٹل سرگرمیوں اور برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز پر مشتمل ایک فریم ورک ہے جو کہ ان شعبوں پر توجہ مرکوز کرے گا جو کہ براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کے لئے ترغیب کا باعث بن سکتے ہیں ملک میں سرمایہ کار دوست ماحول کی فراہمی کی جانب یہ ایک انتہائی اہم سنگ میل ہے پاکستان جامع ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن ہے جو پائیدار ترقی اور خوشحالی کی جانب ایک قدم ہے یہ اقدام معاشی ترقی کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کے عزم کا عکاس ہے۔چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار نے مزید کہا کہ پاکستان عالمی معیارات اور انداز سے مطابقت رکھتے ہوئے موثر طور پر آگے بڑھتا جائے گا تو ترقی و خوشحالی پاکستان کے قدم چومے گی پاکستان کو معاشی بحران پر قابو پانے کیلئے عالمی سطح پر اپنی مستعدی اور ترقی پسندی کا تعاثر مظبوط کرنا ہوگا تاکہ عالمی سطح پر بڑی معاشی طاقتوں کا پاکستان پر اعتماد بحال ہو اور وہ پاکستان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہونے میں سرمایے کا تحفظ محسوس کریں پاکستان کو عالمی معاشی طاقتوں میں اپنا نمایاں مقام بنانے کے لئے سخت محنت کرنا ہوگی حکمرانوں کی اولین ذمہ داری ہے کہ ملک کو بحرانوں سے نکال کر محفوظ مقام پر پہنچائیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ہے پاکستان پاکستان کے
پڑھیں:
پاکستان ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ اپنانے والا پہلا ملک بن گیا، وزیراعظم
اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا پہلا ملک بن گیا ہے جس نے ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (FDI) کو اپنایا ہے۔
وزیراعظم نے ورلڈ اکنامک فورم اور ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے مشترکہ ڈیجیٹل فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ انیشیئٹو کا حصہ بننے پر خوشی کا اظہار کیا اور اس پیش رفت کو پاکستان کے لیے ایک اہم سنگ میل قرار دیا۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ اس انیشیئٹو سے پاکستان میں ڈیجیٹل انفرا اسٹرکچر کے ذریعے براہ راست بیرونی سرمایہ کاری کو فروغ ملے گا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پراجیکٹ ڈیجیٹل ترقی کی جانب اہم قدم ہے، جس میں برآمدات کی ڈیجیٹل سروسز کے لیے ایک واضح فریم ورک اور اہداف کی نشاندہی کی جا رہی ہے۔
وزیراعظم نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام پاکستان میں سرمایہ کاری کے لیے ایک دوستانہ ماحول پیدا کرے گا اور ملک کو جامع اور پائیدار ڈیجیٹل معیشت کی طرف گامزن کرے گا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت پاکستان اس طرح کے اقدامات کے ذریعے معیشت کی ترقی اور خوشحالی کے لیے اپنے وعدوں کو پورا کرے گی۔