جماعت اسلامی رہنماؤں کا کشمیر رہنما یاسین ملک اور صحافی ارشاد کھوکھر سے اظہار تعزیت
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
کراچی (اسٹاف رپورٹر) جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ ، جنرل سیکرٹری محمد یوسف اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا نے کشمیری حریت پسند رہنما یاسین ملک کی خوشدامن کی وفات پر دلی رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کی مغفرت درجات بلندی اور پسماندگان کے لیے صبرجمیل جمیل کی دعا کی ہے۔ جماعت اسلامی کے رہنما ؤں نے کراچی پریس کلب کے نائب صدر سینئر صحافی ارشاد کھوکھر و اختیار کھوکھر کے بہنوئی غلام عمر بھٹو کی وفات پر بھی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
علامہ شبیر حسن میثمی سے جماعت اسلامی کے نائب امیر لیاقت بلوچ کی ملاقات
ملاقات میں موجودہ ملکی و بین الاقوامی صورتحال بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونیوالے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی، اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی موجود تھے۔ اسلام ٹائمز۔ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے سیکرٹری جنرل، نائب صدر ملی یکجہتی کونسل پاکستان علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی سے سیکرٹری جنرل ملی یکجہتی کونسل پاکستان لیاقت بلوچ کی حوزہ علمیہ جامعۃ المنتظر لاہور میں خصوصی ملاقات ہوئی۔ دوران ملاقات موجودہ ملکی بین الاقوامی صورتحال بالخصوص پاراچنار بگن میں ہونے والے مسائل اور ملی یکجہتی کونسل کے صوبائی انتخابات پر تفصیلی گفت و شنید ہوئی۔ اس موقع پر سیکرٹری جنرل کے ہمراہ مولانا لعل حسین، مولانا فیاض حسین مطہری، مولانا امداد علی گھلو، رفعت عباس زیدی و دیگر رفقا بھی موجود تھے۔