واشنگٹن میں شدید سردی، ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔ اسلام ٹائمز۔ واشنگٹن ڈی سی میں شدید سردی کے باعث امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منتقل کر دی گئی ہے۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ واشنگٹن میں درجہ حرارت منفی 11 تک گر سکتا ہے، اس سبب 40 سال بعد امریکا کے منتخب صدر کی تقریب حلف برداری اِن ڈور منعقد ہو گی۔ ڈونلڈ ٹرمپ کیپٹل ہل کی عمارت کے اندر روٹنڈا ہال میں منصب کاحلف اٹھائیں گے، 1985میں صدر رونالڈ ریگن کی دوسری مدت کی تقریب حلف برداری اِن ڈور ہوئی تھی۔
دو لاکھ 20 ہزار ٹکٹ ہولڈر کی اکثریت بذات خود ٹرمپ کی حلف برداری نہیں دیکھ پائیں گے۔ ٹرمپ نے کہا کہ حامی کیپٹل ون ایرینا کے اندر اسکرین پر حلف برداری دیکھ سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حلف برداری کی تقریب کے بعد کیپٹل ون ارینا میں شرکاء کو جوائن کروں گا۔ حلف برداری سے قبل کیپٹل ون ایرینا میں ٹرمپ کی جیت کی خوشی میں ریلی نکالی گئی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: کی تقریب حلف برداری ا ن ڈور ڈونلڈ ٹرمپ کی
پڑھیں:
نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کون سی 2 بائبل پر حلف اٹھائیں گے؟
’میں حلف اٹھاتا ہوں کہ میں ایمانداری کے ساتھ امریکی صدر کے عہدے پر عمل کروں گا اور اپنی بہترین صلاحیت کے مطابق امریکی آئین کی حفاظت اور دفاع کروں گا۔‘ یہ الفاظ کہنے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ باضابطہ طور پر امریکا کے 47ویں صدر بن جائیں گے۔
مزید پڑھیں: بائیڈن کے تمام ایگزیکٹو آرڈرز کو منسوخ کیا جائے گا، ڈونلڈ ٹرمپ کا حلف سے قبل خطاب
سوموار 20 جنوری کو ٹرمپ کی دوسری حلف برداری کے دن کا آغاز واشنگٹن ڈی سی میں لافائیٹ سکوائر کے تاریخی سینٹ جان چرچ میں ایک دعائیہ تقریب سے ہوگا جس کے بعد وائٹ ہاؤس میں چائے کا اہتمام کیا جائے گا۔ امریکی کیپیٹل کے ویسٹ لان میں واقع مرکزی تقریب کے اسٹیج پر موسیقی کی پرفارمنس اور افتتاحی کلمات 9:30 پر شروع ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریب حلف برداری میں کن عالمی رہنماؤں کو مدعو کیا گیا اور کن کو نہیں؟
اس کے بعد ٹرمپ اور نائب صدر وینس کی حلف برداری ہوگی۔ جہاں نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ 2 بائبلوں پر ہاتھ رکھ کر حلف اٹھائیں گے۔ ٹرمپ کی افتتاحی کمیٹی کی جانب سے جاری پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اپنی بائبل استعمال کریں گے جو انہیں 1955 میں ان کی والدہ نے دی تھی۔ دوسری بائبل، لنکن بائبل ہے جو پہلی بار 1861 میں 16ویں امریکی صدر نے حلف اٹھانے کے لیے استعمال کی تھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
بائبل حلف برداری ڈونلڈ ٹرمپ واشنگٹن ڈی سی