خیرپور (جسارت نیوز ) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی (SALU)، خیرپور نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک کی ہدایات پر الخدمت اور منان قاضی فاؤنڈیشن کے تعاون سے 35 مفت آنکھوں کے کامیاب آپریشنز کا انعقاد کیا۔ یہ آپریشنز سکھر الخدمت اسپتال میں کیے گئے، جن سے خیرپور میرس اور آس پاس کے علاقوں کے مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔ اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر یوسف خشک نے کہا، “ہمارا اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر خیرپور اور قریبی علاقوں کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ یہ اقدام اقوام متحدہ کے پائیدار ترقی کے اہداف (SDGs)، خاص طور پر ہدف نمبر3 اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے مطابق ہے۔ ڈاکٹر علی رضا لاشاری، کوآرڈینیٹر اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر نے یونیورسٹی کی سماجی خدمات کی جاری کوششوں کو اجاگر کرتے ہوئے کہا، “ہماری صحت اور صفائی کی سوسائٹی نے ہمیشہ صحت کے شعبے میں سماجی خدمات کو ترجیح دی ہے۔ سیلاب اور آفات کے دوران صحت کیمپوں کا انعقاد کیا گیا۔ الخدمت اور منان قاضی فاؤنڈیشن کے ساتھ یہ تعاون ہماری سماجی خدمت کے عزم کو مزید مضبوط کرتا ہے۔ یہ اقدام پائیدار ترقی کے ہدف نمبر 17 اہداف کے حصول کے لیے شراکت داری کہ تحت بھی آتا ہے، جو مشترکہ کوششوں کی اہمیت کو اجاگر کرتا ہے۔ الخدمت خیرپور کے صدر شعیب اقبال اور طاہر میمن نے شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹ سوسائٹیز سینٹر کا شکریہ ادا کیا اور سماجی خدمات میں ان کے اہم کردار کو سراہا یہ تعاون شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کے سماجی خدمت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے اور تعلیم، صحت کے منصوبوں، اور پائیدار شراکت داری کے ذریعے معاشرتی بھلائی کو یقینی بناتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

تمام سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سجاد خان

حیدرآباد (پ ر) حیدرآباد سماجی آواز سول سوسائٹی اتحاد نیٹ ورک کے چیئرمین سجاد خان نے کہا ہے کہ انسانیت کی فلاح و بہبود اور غیر سیاسی سماجی تنظیموں کو فعال بنانے کے لیے ضروری ہے کہ تمام سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھائی خان ویلفیئر ایسوسی ایشن کے بانی و جنرل سیکرٹری حاجی محمد یاسین آرائیں سے ویلفیئر کے مرکزی آفس میں ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سوھنی دھرتی کے جنرل سیکرٹری محمد رفیق راجپوت، بھائی خان ویلفیئر کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد اقبال قریشی، جوائنٹ سیکرٹری محمد اسماعیل شیخ، چیف آرگنائزر محمد حنیف شیخ و دیگر بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ این جی اوز الائنس کے ساتھ مل کر دُکھی انسانیت کی خدمت کے لیے حیدرآباد ڈویژن کی سطح پر تمام رجسٹرڈ سماجی تنظیموں کا پلیٹ فارم بنانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں مختلف سماجی تنظیموں سے رابطے جاری ہیں اور جلد مشترکہ اجلاس میں مشاورت کر کے حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ بھائی خان ویلفیئر کے بانی حاجی محمد یاسین آرائیں نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی خان ویلفیئر انسانیت کی فلاح و بہبود کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر تمام سماجی تنظیموں سے تعاون کرنے کو تیار ہے، انہوں نے اپنی اور اپنی تنظیم کی جانب سے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکا میں ٹک ٹاک کی خدمات بحال ہوگئیں
  • پاکستان افغانستان میں پائیدار امن کی کوششوں کا حامی، دفترخارجہ
  • خیرپور: شاہ عبداللطیف یونیورسٹی کی سالانہ کارکردگی میں غیر معمولی کامیابی
  • تمام سماجی تنظیموں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کیا جائے، سجاد خان
  • الخدمت کا غزہ میں 15 ارب روپے سے ری بلڈ غزہ مہم کا آغاز
  • ڈیجیٹل ایف ڈی آئی منصوبہ معیشت کی ترقی اور پائیدار خوشحالی کی جانب اہم قدم ہے: وزیراعظم
  • ابوجہل کی یاد اور سورة کوثر کا تحفہ
  • کینال نکالنے، ڈیم باندھنے کی گنجائش نہیں، امداد قاضی
  • القادر ٹرسٹ کیس کا فیصلہ قانونی تقاضے پورے کرتا ہے؟