سندر (نامہ نگار/ تنویر سیال+ نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم شہبازشریف اتوار کے روز نواز شریف سے ملاقات کرنے جاتی امراء پہنچے۔ شہباز شریف اور نواز شریف کی ملاقات میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز بھی شریک رہیں۔ جاتی امراء میں ہونے والی ملاقات میں ملکی سیاسی اور معاشی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء آمد کے موقع پر شریف خاندان کے دیگر افراد سے بھی ملاقات کی اور جاتی امراء سے متصل شریف فیملی کے قبرستان میں مدفون اپنے والدین اور بھائی کی قبروں پر بھی فاتحہ خوانی کی۔ شہباز شریف نے جاتی امراء میں تقریباً دو گھنٹے سے زائد وقت گزارا۔ جاتی امراء میں قیام کے بعد وزیراعظم شہباز شریف واپس روانہ ہوگئے۔ نوائے وقت رپورٹ کے مطابق شہبازشریف نے نوازشریف سے ملکی سیاسی صورتحال اور پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔ مذاکرات اور پی ٹی آئی کے تحریری مطالبات اور ان کے جواب پر بھی غور کیا گیا۔ نوازشریف نے کہا کہ ملک کے لئے ہم سب کو اکٹھا ہوکر چلنا ہوگا۔ انہوں نے وزیراعظم کو ہدایت کی کہ مذاکرات میں ملکی مفاد کو سامنے رکھا جائے۔ شہبازشریف نے اب تک ہونے والے مذاکرات کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ شہبازشریف نے بریف کیا کہ ملکی معاشی حالات بہتر ہو گئے، حالات مثبت سمت میں جا رہے ہیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

کلیدی لفظ: شہباز شریف شریف نے

پڑھیں:

وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف

پشاور:

خیبر پختونخوا حکومت کے مشیر اطلاعات بیرسٹر ڈاکٹر سیف کا کہنا ہے کہ وزیر خزانہ ایک ذمہ دار شخصیت ہیں، جنہوں نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی ہے۔

وفاقی وزیر خزانہ کے اعترافی بیان پر بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ محمد اورنگزیب کے اعترافی بیان نے جعلی حکومت کے دعوؤں کا پول کھول دیا ہے، وزیر خزانہ نے مہنگائی کے بے قابو ہونے اور ایف بی آر میں کرپشن کا اعتراف کیا ہے۔

بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر خزانہ کے اعترافی بیان کے بعد کم از کم شہباز شریف کی آواز کو رنگ ٹون سے ہٹا دینا چاہیے، عوام نے شہباز شریف کی رنگ ٹون سن کر ایک دوسرے کو کال کرنا بھی چھوڑ دیا ہے۔ مارکیٹ میں خریداری کے دوران جب شہباز شریف کی رنگ ٹون بجتی ہے تو عوام آگ بگولہ ہو جاتے ہیں۔

مشیر اطلاعات کے پی کا کہنا تھا کہ جعلی حکومت، جعلی دعوؤں کے بجائے عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرے۔

متعلقہ مضامین

  •  وزیراعظم شہباز شریف میاں نواز شریف سے ملاقات کے لئے ایون فیلڈ پہنچ گئے
  • وزیر خزانہ نے جعلی حکومت کے جھوٹے دعوؤں کی حقیقت عوام کے سامنے رکھ دی، بیرسٹر سیف
  • نواز شریف کی آمد پر ایون فیلڈ کے باہر لیگی اور پی ٹی آئی کارکن آمنے سامنے، پی ٹی آئی حمایتی گرفتار
  • وزیراعظم شہباز شریف سے بیلاروس کی پارلیمانی قیادت کی ملاقات: دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
  • اسٹبلشمنٹ سے مذاکرات کا میرے علم میں نہیں، بانی سے ملاقات کے بعد حقائق سامنے آئینگے‘سلمان اکرم راجہ
  • ڈیڑھ لاکھ سے پاکستانی ہنرمند نوجوانوں کو بیلاروس بھیجا جائے گا
  • وزیراعظم محمد شہباز شریف اور بیلاروس کے صدر لوکا شینکو کے مابین دو طرفہ ملاقات، پاکستان سے ڈیڑھ لاکھ سے زائد تربیت یافتہ اور ہنر مند نوجوانوں کو بیلا روس بھیجا جائے گا
  • وزیراعظم شہباز شریف کی بیلا روس کے صدر سے ملاقات، اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق
  • نواز شریف کی بیلا روس کے صدر کے ساتھ خوشگوار ملاقات کی تصاویر وائرل، صارفین کے دلچسپ تبصرے
  • بیلاروس کے صدر کا وزیراعظم، نوازشریف اور دیگر لیگی قیادت کے اعزاز میں عشائیہ