بانی پی ٹی آئی کرپٹ ثابت‘دنیا نے اصل چہرہ دیکھ لیا : عطا تارڑ
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ میں کیس پر اپیل میں جائیں گے، تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔ جس طرح میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو چیلنج کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا، تاریخ میں سب سے بڑا 190ملین پائونڈ کا ڈاکا ڈالا گیا۔ مجرم اور حواریوں کو سزا ہوئی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پاکستان کو پیسہ واپس کیا تو انہوں نے اپنی جیبوں میں پیسہ ڈال لیا، ڈکیتی کے بعد کہتے ہیں ہم نے تو یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیم دی، بتائیں تو سہی کون سا عالم وہاں دینی تعلیم دے رہا ہے؟۔ یہ تو مذہب کارڈ استعمال کرکے مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تم پر مہر لگ چکی، ہمیشہ ڈاکو رہو گے۔ ملک میں تقسیم کرکے سیاست کو زہر آلود کیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے حلقے کے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں گیس کا مسئلہ ہے، اسے حل کریں گے، عوام سے جو الیکشن میں وعدے کیے، ان وعدوں کو پورا کرنے آئے ہیں۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
190 ملین پاؤنڈ کیس میں جس سے پیسہ لیا اُسی کو واپس کردیا، عطا تارڑ
کراچی:لاہور: وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا 190 ملین کیس میں رقم این سی اے نے پاکستان کو نہیں دی؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزراء نے کھولنے کا کہا تھا۔
مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹریٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کل ایک فیصلہ آیا جو پاکستان کی تاریخ میں فیصلوں میں سر فہرست ہے یہ ایک اوپن اینڈ شٹ کیس ہے پاکستان کی تاریخ میں بڑے بڑے کیسز آئے ہیں اس طرح کا کلیئر کٹ کیس پہلے نہیں دیکھا۔
انہوں ںے کہا کہ شہزاد اکبر نے وزیر اعظم کے دفتر میں ایسٹ ریکوری یونٹ بنایا پیسے ریکور کرکے سرکاری ادارے میں جمع کروائے گئے، دو ہزار بیس میں لیٹر لکھا گیا جس میں کہا گیا کہ ہم نے حکومت پاکستان کو یہ پیسہ دے دیا ہے کہا گیا کہ اتنے سالوں میں ہم نے یہ پیسہ اکھٹا کیا، کابینہ نے بند لفافہ کرکے یہ پیسہ اسی شخص کے حوالے کردیا جس سے ریکور کیا گیا، حکومت وقت کے دو تین کرداروں نے طے کیا کہ انگوٹھیاں لینی ہیں بعدازاں زمان پارک میں پچیس کروڑ کا گھر بنایا گیا۔
انہوں ںے کہا کہ مجھے بتادیں عمران خان کا ذریعہ آمدن کیا ہے؟ فرحت شہزادی کو کہاں سے زمین دی گئی؟ جو پیسہ این سی اے پاکستان کو دیا اسی ارب روپے کا یہ گھپلا ہے اور وہ پیسہ واپس دے دیا گیا، شہباز شریف کی انوسٹی گیشن بھی این سی اے کی اور انہیں کلیئر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ جب انہیں کوئی چیز سمجھ نہ آئی تو کہا گیا کہ سیرت پر چلنے کی سزا دی گئی اسی شخص کا ٹرسٹ بنایا گیا جس کے حوالے پیسے کرنے تھے اس ادارے میں بچے کارٹون دیکھ رہے تھے ہر بات پر کہتے ہیں سیرت پر چلنے کی سزا ملی جب کچھ نہیں ملتا تو کہتے ہیں مذہب سے محبت میں سزا مل رہی ہے، سیاست کریں سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کریں مگر اللہ رسول اور دین کو ان معاملات سے الگ رکھیں۔
وفاقی وزیر ںے کہا کہ یہ ایک ٹولہ لے کر مدینہ گئے شاہ زین بگٹی کے بال کھینچے مریم اورنگزیب پر نعرے لگائے کرپشن کیس اور ڈاکے میں آپ کو سزا ملی ہے مذہب کو درمیان میں مت لائیں۔
عطا تارڑ نے کہا کہ میں پوری پی ٹی آئی کو چیلنج کرتا ہوں کیا یہ پیسہ این سی اے نے پاکستان کو نہیں دیا؟ بند لفافہ خان صاحب نے کھولنے نہیں دیا جبکہ وفاقی وزراء نے کھولنے کا کہا تھا، میں ان کی پوری لیگل ٹیم کو کہتا ہوں لیگل آرگیومینٹ بتادیں، ان سے پوچھتا ہوں جس سے پیسہ لیا اسی کو واپس کردیا کیا۔
انہوں ںے کہا کہ پورا دنیا میں ہیڈ لائن لگی ہیں ایک سابق وزیر اعظم کرپشن کے الزام میں پکڑا گیا، مذہب بہت مقدس ہے سیاست اتنی مقدس نہیں ہے، سیاسی ہوتی رہے گی ہم نے اللہ رسول کو جواب دینا ہے۔