لاہور (نوائے وقت رپورٹ) وزیر اطلاعات پنجاب عظمٰی بخاری نے کہا ہے کہ بنی گالہ کے درباری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں۔ سر سے پاؤں تک کرپشن میں ڈوبا ہوا شخص مذہب کارڈ کھیل رہا ہے۔ پوری دنیا کا میڈیا بشمول امریکہ، یورپ اور بھارت بانی پی ٹی آئی کو کرپٹ میاں بیوی کے القابات سے نواز رہا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بیرسٹر سیف کے بیان پر ردعمل  میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ عدالت نے تفصیلی فیصلے میں بانی پی ٹی آئی کو بد دیانت اور کرپٹ پریکٹسز کا مرتکب قرار دیا ہے۔ ملک کا وزیراعظم ہو کر کسی بھی ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے۔ بانی کے چیلے اور چمچوں کو ابھی بھی اپنے آقا کی کرپشن نظر نہیں آ رہی۔ خاتون اول ہو کر 28 کروڑ کے کک بیکس اور پانچ قیراط ہیرے کی انگوٹھیاں وصول کرنا کہاں کی پیری مریدی ہے؟۔ اپنی چوریاں اور کرپشن مذہب کی آڑ میں نہیں چھپائی جا سکتیں۔

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

بانی پی ٹی آئی کرپٹ ثابت‘دنیا نے اصل چہرہ دیکھ لیا : عطا تارڑ 

اسلام آباد (اپنے سٹاف رپورٹر سے) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی دنیا کے کرپٹ لیڈر ثابت ہو گئے، دنیا نے بانی کا اصل چہرہ دیکھ لیا، وہ کرپٹ لیڈر ہیں۔ عطاء اللہ تارڑ نے حلقہ این اے 127 کی یونین کونسل 238 کے دورے کے دوران اپنے خطاب میں کہا کہ یہ کہتے ہیں کہ ہائی کورٹ میں کیس پر اپیل میں جائیں گے، تو یہ جہاں مرضی جائیں، ان کے پاس 190 ملین پائونڈ کا جواب نہیں ہے۔ جس طرح میں نے پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم کو چیلنج کیا تو کوئی سامنے نہیں آیا، تاریخ میں سب سے بڑا 190ملین پائونڈ کا ڈاکا ڈالا گیا۔ مجرم اور حواریوں کو سزا ہوئی ہے۔ برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی (این سی اے) نے پاکستان کو پیسہ واپس کیا تو انہوں نے اپنی جیبوں میں پیسہ ڈال لیا، ڈکیتی کے بعد کہتے ہیں ہم نے تو یونیورسٹی میں سیرت النبی کی تعلیم دی، بتائیں تو سہی کون سا عالم وہاں دینی تعلیم دے رہا ہے؟۔ یہ تو مذہب کارڈ استعمال کرکے مذہب کے پیچھے چھپنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اب تم پر مہر لگ چکی، ہمیشہ ڈاکو رہو گے۔ ملک میں تقسیم کرکے سیاست کو زہر آلود کیا۔ وفاقی وزیر نے اپنے حلقے کے عوام سے خطاب میں کہا کہ اس علاقے میں گیس کا مسئلہ ہے، اسے حل کریں گے، عوام سے جو الیکشن میں وعدے کیے، ان وعدوں کو پورا کرنے آئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • بانی پی ٹی آئی کرپٹ ثابت‘دنیا نے اصل چہرہ دیکھ لیا : عطا تارڑ 
  • عالمی میڈیا دونو میاں بیوی  کو کرپٹ کے القابات سے نواز رہا ہے، عظمی بخاری
  • عالمی میڈیا عمران خان اور بشری بی بی  کو کرپٹ کے القابات سے نواز رہا ہے، عظمی بخاری
  • بنی گالہ کے درباری اور حواری ظل تباہی کی کرپشن پر پردے ڈال کر اپنی اپنی نوکریاں بچا رہے ہیں،عظمی بخاری
  • ملک کا وزیراعظم ہو کر ایک ادارے کا ٹرسٹی ہونا سنگین جرم ہے، عظمیٰ بخاری
  • دوسروں کو چور کہنے والے پر کرپشن ثابت ہو گئی، مریم اورنگزیب: اہلیہ سے مل کر اربوں کا ڈاکہ مارا، عظمیٰ بخاری
  • انتہائی ڈھٹائی سے کرپشن چھپانے کیلئے مذہب کارڈ استعمال کیا گیا: عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمیٰ بخاری
  • ملک کا سابق وزیراعظم منصب پررہتے ہوئے چوری ڈکیتی کرتے پکڑا گیا، عظمی بخاری