کراچی: بنگلہ دیشی فوجی وفد کی پاک بحریہ کے کمانڈر سے ملاقات، تعاون بڑھانے پر گفتگو
اشاعت کی تاریخ: 20th, January 2025 GMT
اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+کامرس رپورٹر) بنگلہ دیش کی مسلح افواج ڈویژن کے پرنسپل سٹاف افسر (پی ایس او) لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن نے کراچی کا دورہ کیا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اپنے دورے کے دوران، انہوں نے کمانڈر پاکستان فلیٹ ریئر ایڈمرل عبدالمنیب، کمانڈر کوسٹ ریئر ایڈمرل فیصل امین، اور ایم ڈی کراچی شپ یارڈ ریئر ایڈمرل سلمان الیاس سے ملاقات کی۔ علاوہ ازیں، انہوں نے پاک بحریہ کے جہازوں اور یونٹس کا بھی دورہ کیا۔ ان ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی میری ٹائم سکیورٹی کی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ فوجی مشقوں، باہمی دوروں اور تربیتی تبادلہ پروگراموں سمیت مختلف ممکنہ شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو ہوئی۔ لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن کے دورے سے دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، تعاون کے نئے مواقع پیدا ہوں گے، اور پاکستان اور بنگلہ دیش کی مسلح افواج کے تعلقات میں مزید استحکام آئے گا۔
.ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
جاپانی سفیر کی ملاقات: اقتصادی تعاون بڑھانے پر اتفاق: سرمایہ کاروں کو ہر ممکن سہولت دینگے، مریم نواز
لاہور (نیوز رپورٹر) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپان کے سفیر اکاماتسو شوئیچی نے ملاقات کی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کو دورہ جاپان کی دعوتِ دی-وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے دورہ جاپان کی دعوت قبول کر لی۔ ملاقات میں باہمی تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر زور دیا اوردونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے کی ضرورت پر اتفاق کیا گیا۔ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے 2022ء کے سیلاب کے دوران جاپان کی معاونت پر اظہار تشکر کیا۔ وزیراعلیٰ نے پاکستان جاپان کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے دوستانہ تعلقات موجود ہیں۔ جاپان نے ہمیشہ مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا، جاپانی حکومت اور عوام کے شکرگزار ہیں۔ جاپانی سرمایہ کاروں کے لیے پنجاب میں ہر ممکن سہولت اور تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ زراعت، معدنیات، آئی ٹی، اے آئی، روبوٹکس اور توانائی کے شعبوں میں جاپان کے ساتھ تعاون چاہتے ہیں۔ جاپانی سفیر نے وزیرِ اعلیٰ مریم نواز شریف کے ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہا۔ جاپان کے سفیر نے محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف کے عوامی و فلاحی ایجنڈے کو آگے بڑھانے پر وزیراعلیٰ پنجاب کی کاوشوں کو بھی سراہا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے صدارتی ایوارڈ یافتہ موسیقار ذوالفقار علی عطرے کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔