شرقپور: وفاقی وزیر رانا تنویر حسین میڈیا سے گفتگو کررہے ہیں

مریدکے(آن لائن)وفاقی وزیر صنعت و پیداوار اور فوڈ سکیورٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کرپشن کی مکمل داستان اور پیشہ ور کرپٹ ہے جس نے اخلاقی اور مالی سمیت ہر قسم کی کرپشن کی ہے۔انہوں نے کہا کہ190 ملین پاؤنڈ کیس اوپن اینڈ شٹ کیس ہے جس کا فیصلہ پہلے سے سب کو معلوم تھاا ور احتساب عدالت نے میرٹ پر اپنا فیصلہ سنایا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ کسی کے جرائم کی کوئی معافی نہیںہو گی اور جس نے جو غلط کیاہے اسے اس کی بھی سز بھگتنا ہوگی۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک طرف این آر او اور ڈیل مانگنے سے انکارکر رہی ہے تو دوسری طرف منتیں کرتی ہے۔آرمی چیف سے سکیورٹی معاملات پر ملاقات کرنے پر”ساڈی گل ہوگئی اے” کا تاثر پی ٹی آئی کی ذہنی کیفیت کو عیاں کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پہلے کہتے تھے ہم حکومت سے نہیں اسٹیبلشمنٹ سے بات کریں گے اب حکومت کے ترلے کئے جارہے ہیں۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو ریلیف قانون اور اصول کے مطابق ملے گا، چالاکیاں نہیں چلیں گیں۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ذہنی طور پر ہی کسی بات میں کلیئر نہیں اور ان کا ایک ہی مقصد ہے کہ ‘سانوں معافی دیو’ ۔ میڈیا کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کونہ این آر او نہ کوئی ڈیل ملے گی یہ کارکنوں کی تسلی کے لیے خود ہی باتیں بناتی ہے۔انہوں نے کہا کہ سیاسی استحکام معاشی ترقی کا ضامن ہے۔اگر فتنہ انگیزی، شرانگیزی اور دہشت گردی نہ ہوتی تو جتنی محنت ہم نے کی ہے ملک اب سے دس گنا ذیادہ آگے چلا جاتا۔رانا تنویر حسین نے کہا کہ ہم مزید معاشی ترقی اور بہتری کی طرف جارہے ہیں۔دس ماہ میں انتہائی بگڑے حالات بہتر کرنا وزیر اعظم میاں شہباز شریف کی محنت کا ثمر ہے اور دنیا بھر کے فنانشل ادارے اس کا اعتراف کررہے ہیں۔ٹرمپ انتظامیہ کے آنے کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم آزاد ملک ہیں اور ہمارا اپنا نظام ہے، امریکی انتظامیہ کی تبدیلی کا ہم پر کوئی اثر نہیں پڑے گا۔ایک سوال کے جواب میں رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ یہ محض اتفاق ہے کہ بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے بھی ‘رانا’ ہیں، اسمبلی فلور پر میری تقاریر اور احتساب عدالت جج ناصر اقبال رانا کا فیصلہ اصول اور قانون پرمبنی ہیں اوربانی کا فیصلے کے خلاف اپیل میں جانا حق ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: رانا تنویر حسین نے کہا انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی ا ئی وفاقی وزیر

پڑھیں:

وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف—فائل فوٹو

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وفاق نے وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خط پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔

پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی کے خط کا وفاق نے تاحال کوئی جواب نہیں آیا، خط میں ضم اضلاع کے فنڈز کے پی منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ انضمام کے بعد قبائلی اضلاع خیبر پختون خوا کا حصہ بن چکے ہیں، ضم اضلاع کے فنڈز صوبے کو منتقل نہ کرنا آئین و قانون کی خلاف ورزی ہے۔

وزیراعظم اور وزیر خزانہ ایک پیج پر نہیں، بیرسٹر سیف

مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ایک پیج پر نظر نہیں آتے۔

مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ ضم اضلاع کے فنڈز خیبر پختون خوا کو منتقل کیے جائیں، دہشت گردی کی روک تھام کے لیے ضم اضلاع کو معاشی طور پر مستحکم کرنا ناگزیر ہے۔

بیرسٹر سیف نے یہ بھی کہا ہ کہ وفاق نے ضم اضلاع کی ترقی میں کے پی کا ساتھ دینے کے بجائے فنڈز روک دیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • برطانوی وزیر لارڈ واجد خان کا پاکستان کا دورہ مکمل، اہم شخصیات سے ملاقاتیں
  • میرے نزدیک بانی پی ٹی آئی جیل میں چھٹیاں منارہے ہیں، عطا تارڑ
  • پی ڈی پی و بی جے پی کا اتحاد کشمیر کی بدحالی کا ذمہ دار ہے، تنویر صادق
  • فواد چوہدری نے پی ٹی آئی وکلا اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات لگادیئے
  • واشنگٹن کیساتھ آئندہ مذاکراتی دور روم میں منعقد ہو گا، فواد حسین کی سید عباس عراقچی کیساتھ گفتگو
  • اسرائیل کے بارے میں حکومت قائداعظم کی قومی پالیسی پرکھڑی ہے: وفاقی وزیرقانون
  • فواد چوہدری کے پی ٹی آئی وکلاء اور موجودہ قیادت پر سنگین الزامات
  • وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی چوہدری شجاعت حسین کو پاکستان مسلم لیگ کا بلا مقابلہ صدر اور چوہدری سالک حسین کو سینئر نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
  • وفاق وزیرِ اعلیٰ KP کے خط پر مکمل خاموش ہے: بیرسٹر سیف
  • چوہدری شجاعت حسین پاکستان مسلم لیگ ق کے بلا مقابلہ صدر منتخب،وفاقی وزیرانجینئرامیرمقام کی مبارکباد